امریکی نائب وزیر خارجہ کا دورہ ہندوستان اور پاکستان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-08

امریکی نائب وزیر خارجہ کا دورہ ہندوستان اور پاکستان

واشنگٹن
یو این آئی
امریکہ کے نائب وزیر خارجہ اینٹونی ولینکن ہندوستان اور پاکستان کے دورہ پر روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ سیاسی ، معاشی اور سیکوریٹی سے متعلق امور پر دونوں ملکوں کے سرکاری عہدیداروں اور غیر سرکاری ماہرین سے بات چیت کریں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ویب سائٹ پر شائع بیان کے مطابق ولینکن دونوں ممالک کا اپنا چار دورہ7دسمبر سے نئی دہلی سے شروع کریں گے ۔ نئی دہلی میں یہ ہندوستانی سرکار کے سینئر عہدیداروں سے ملیں گے ۔ امریکی افسر کی بات چیت میں دو طرفہ امور ، بین الاقوامی معیشت ، سلامتی سے متعلق امور اور ہند۔ امریکہ دو طرفہ تعاون کو آگے بڑھانے پر بات کریں گے ۔ اسلام آباد کا ان کا دورہ8دسمببر کے درمیان ہوگا ۔ وہاں وہ ایشیاء ، استنبول ، کانفرنس میں امریکہ کی نمائندگی کریں گے ۔ اسلام آباد میں عہدیداروں کے ساتھ بھی ان کی بات چیت ہوگی۔

US Deputy Secretary of State Blinken to start his two-day visit to India & Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں