طلبہ کو کھلی کتاب کے ساتھ امتحانات لکھنے کی سہولت دینے حکومت اتر پردیش کا غور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-21

طلبہ کو کھلی کتاب کے ساتھ امتحانات لکھنے کی سہولت دینے حکومت اتر پردیش کا غور

لکھنو
یو این آئی
حکومت اتر پردیش نے یوپی بورڈ امتحانات میں آئندہ تعلیمی سال سے دسویں اور بارہویں کے امتحانات میں کھلھی کتاب کے طریقہ کار کو متعارف کرنے پر غور کررہی ہے۔ حالیہ دنوں ایک اجلاس کے دوران چیف منسٹر اکھلیش یادو نے محکمہ ثانوی تعلیم سے ریاست میں امتحانات کے دوران کتاب کھلی رکھ کر امتحان تحریر کرنے کے طریقہ کار کو شروع کرنے غور کرنے کے لئے کہا تھا ۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ طریقہ کار یوروپی ممالک میں بہت معروف ہے ۔ ریاست میں امتحانات کے دوران بالخصوص بورڈ امتحانات کے موقع پر ڈرا دھمکا کر نقل نویسی کے واقعات پر چیف منسٹر کو تشویش لاحق ہے ۔ تعلیمی مافیا ریاست کے تعلیمی نظام میں گہرائی تک پیوست ہوگیا ہے ، جس سے ریاست کا تعلیمی نظام اور طلبہ کا مستقبل تباہ ہورہا ہے ۔ چیف منسٹر نے کئی ممالک میں امتحانات کو کتابیں کھلی رکھ کر تحریر کرنے کی اجازت دی جاتی ہے ، اس طرح بڑے پیمانے پر امتحانات کے دوران نقل نویسی کو روکا جاسکتا ہے ۔ چیف منسٹر یادو نے گزشتہ ہفتہ وزار ت تعلیم کے ایک جائزہ اجلاس طلب کیا تھا اس دوران محکمہ کو تعلیمی سال 2016-17کے دوران اس طریقہ کار کو نافذ کرنے سے متعلق منصوبہ کو پیش کرنے کی ہدایت کی تھی ۔ اتر پردیش کے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے ذریعہ ہر سال دنیا میں سب سے زیادہ طلبہ امتحان لکھتے ہیں لیکن یہ بورڈ امتحانات نقل نویسی کے باعث بدنام بھی ہے ۔ اس لئے نقل نویسی کے سد باب کے لئے کھلی کتاب رکھ کر امتحان لکھنے کے طریقہ کار اختیار کرنے کے منصوبے پر غور کیاجارہا ہے ۔

UP may have open book exams for Class 10, 12

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں