چینائی متاثرین کو اتر پردیش کا 25 کروڑ کا عطیہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-13

چینائی متاثرین کو اتر پردیش کا 25 کروڑ کا عطیہ

چینائی
پی ٹی آئی
چیف منسٹر ٹاملناڈو جیہ للیتا نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے 25کروڑ روپے کی امداد دینے چیف منسٹر اتر پردیش اکھلیش یادو کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ جیہ للیتا نے یادو کو روانہ کردہ ایک مکتوب میں ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹاملناڈو میں جاری سیلاب سے متاثرین افراد کے لئے راحتی مہم کے لئے ٹاملناڈو کے لئے25کروڑ روپے دینے کے لئے آپ کا شکریہ ادا کرتی ہیں ۔ میری حکومت پوری طرح سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال کو معمول پر لانے کے لئے حتی الامکان کوشش کررہی ہے ۔ میں تہہ دل سے آپ کے تعاون کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

UP govt announces Rs 25 crore for Chennai relief

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں