یو این آئی
اتر پردیش حکومت نے شہری ترقیات اور تبدیلی کے لئے اٹل مشن( اے ایم آر یو ٹی) کے تحت2015-16کے لئے 60شہروں میں پانی کی فراہمی اور سیوریج خدمات کو بہتر بنانے اور سبز مقامات اور پارکوں کے لئے3287کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا منصوبہ شہری ترقیات کی وزارت کو سونپی ہے ۔ اس میں سے1519کروڑ روپے60مشن شہروں میں پانی کی فراہمی کے منصوبوں کے لئے1698کروڑ روپے24شہروں میں سیوریج کے منصوبوں اور58شہروں میں کھلے مقام فراہم کرنے کے لئے70کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے ۔ اٹل مشن کے تحت 2015-16کے لئے ریاست کے سالانہ منصوبوں میں بتایا گیا ہے کہ شہری علاقوں کے لئے قومی اوسط کے مقابلے میں ریاست میں بہتر بنیادی سہولتیں دستیاب ہیں۔ ان60مشن والے شہروں میں اوسط پانی کی فراہمی روزانہ فی شخص161لیٹر بتائی گئی ہے ۔ جب کہ ملک کے شہری علاقوں کے لئے قومی اوسط70لیٹر روزانہ فی شخص ہے ۔ شہر ی رہائش گاہوں میں پانی کے نلکے54فیصد ہے ۔ جب کہ ملک میں یہ شرح 50فیصد ہے ۔ ملک کے شہری رہائش گاہوں میں69فیصد بیت الخلاء کے مقابلے میں ان 60شہروں کے 87فیصد رہائش گاہوں میں نجی بیت الخلاء ہیں۔ سیوریج سہولت34فیصد تک دستیاب ہے، جب کہ ملک میں یہ سہولت صرف12فیصد تک ہے ۔ ایس اے اے پی کے تحت2015-16کے لئے ریاستی حکومت نے غازی آباد میں بنیادی اصلاحات کے لئے352کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے کی تجویز پیش کی ہے جس سے پانی کی فراہمی(45کروڑ روپے) اور سیوریج کی سہولت کی خدمات307کروڑ روپے پر کیاجائے گا، جس میں تمام ساٹھ شہروں میں سے سب سے زیادہ ہے۔ لکھنو کے لئے تین سو پانچ کروڑ روپے جھانسی کے لئے223کروڑ روپے، کانپور کے لئے200 کروڑ روپے ، الہ آباد کے لئے190کروڑ روپے، وارانسی اور مودی نگر کے لئے180-180کروڑ روپے ، مرزا پور کے لئے ایک سو چالیس کروڑ روپے ، میرٹھ کے لئے125کروڑ روپے، مرادآ باد کے لئے 109کروڑ روپے، بلند شہر کے لئے107کروڑ روپے ، غاذی پور کے لئے98کروڑ روپے، سہارنپور کے لء ے80کروڑ روپے اور رائے بریلی کے لئے بھی65کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے ۔
Uttar Pradesh's Rs 3,287 crore AMRUT plan to improve water supply, sewerage
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں