دہلی میں طاق نمبر پلیٹ والی کاریں ہر پیر بدھ اور جمعہ کو چلیں گی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-07

دہلی میں طاق نمبر پلیٹ والی کاریں ہر پیر بدھ اور جمعہ کو چلیں گی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
فضائی آلودگی کے سد باب کے لئے دہلی حکومت نے طاق۔ جفت پلیٹ فارمولہ استعمال کرتے ہوئے کاروں کی تعداد پر تحدیدات عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے بتایا کہ طاق نمبر پلیٹ کی کاروں کو ہر پیر۔ چہار شنبہ اور جمعہ کو چلانے کی اجازت دی جائے گی، جب کہ جفت نمبر پلیٹ والی کاروں کو دیگر دنوں یعنی ہر منگل، جمعرات، اورہفتہ کو چلانے کی اجازت دی جائے گی۔ دہلی کے وزیر داخلہ ستیندر جین نے کہا کہ حکومت صرف ایجنسی گاڑیوں جیسے پی سی آر ویان، فائر ٹنڈرس یا ایمبولنس کو قومی صدر مقام کی سڑکوں پر چلانے کی اجازت دے گی ۔ جین جو پی ڈبلیو ڈی اور ہیلتھ کے وزیر ہیں کہا کہ شہر کو زہریلی فضا سے پاک کرنے کے لئے سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ طاق، جفت فارمولہ صدر مقام میں تمام وزراء اور اعلیٰ عہدیداروں پر بھی قابل اطلاق ہوگا۔ چیف منسٹر اروند کجریوال نے کل کہا تھا کہ حکومت اس صورت میں جب کہ10تا15دن بعد عوام کو مسائل در پیش ہوں اس فارمولہ کو ختم کیا جائے گا۔ ہر پیر، چہار شنبہ، اور جمعرات کو طاق نمبرات والی گاڑیوں اور ہر منگل، جمعرات اور ہفتہ کو جفت نمبرات کی گاڑیوں کو سڑکوں پر چلانے کی اجازت رہے گی ۔ ہم اس بات پر توجہ نہیں دیں گے کہ کارس کن کی ملکیت ہیں ۔ وزیر نے بتایا کہ تاہم حکومت ، صد رمقام میں صرف ہنگامی صورت حال میں استعمال کی جانے والی گاڑیوں جیسے پی سی آر ویان ، فائر ٹینڈرس، ایمبولنس گاڑیوں کو سڑکوں پر چلانے کی اجازت دے گی ۔ جفت طاق فارمولہ کا تمام وزراء ، عہدیداروں پر اطلاق ہوگا۔ جین نے مزید بتایا کہ خود میں بھی اپنی کار کار ہر متبادل دن استعمال کروں گا اور دیگر دنوں میں کار پولنگ سرویس کا استعمال کروں گا ۔ وزیر نے حکومت کے اس جفت و طاق فارمولہ پر عوام کی تجاویز بھی طلب کی ہین ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہلی میں موسم سرما میں آلودگی کی سطح بڑھ گئی ہے ۔ بھاری اوس گرنے سے اس طرح کی صورت حال ابھری ہے کہ عوام کو باہر ورزش کے لئے نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ جین نے بتایا کہ قومی صدر مقام میں کمپنیوں کی جانب سے جنریٹرس کا بڑھتا استعمال بھی آلودگی پھیلنے کا ضامن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک اجلاس میں اس مسئلہ پر تبادلہ خیال کریں گے ۔

Under new plan, odd-numbered vehicles to run on Monday, Wednesday and Friday, announces Delhi government

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں