پی ٹی آئی
اقوام متحدہ نے نئے سکریٹری جنرل کے انتخاب کا عمل شرو ع کردیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی سیکوریٹی کونسل اور جنرل اسمبلی نے ارکان ممالک سے کسی خاتون امید وار کی سفارش کی گزارش کرتے ہوئے وضاحت کی کہ گزشتہ70برسوں سے اس اعلیٰ عہدہ پر صرف مرد ہی قابض رہے ہیں ۔ اقوام متحدہ کے صدر سیکوریٹی کونسل برائے ماہ دسمبر امریکی سفیر سمنتا پاول اور جنرل اسمبلی صدر موجینس ٹکٹوفٹ نے کل193ارکان ممالک میں ایک مراسلہ کی گشت کرائی جس میں اقوام متحدہ کے نئے سربراہ کے لئے امید واروں کے نام کی سفارش کرنے کی درخواست کے ساتھ ساتھ یہ عہد بھی کیا گیا کہ انتخاب کا عمل شفاف ہوگا اور اس میں سب کو شامل کیاجائے گا۔ دونوں ہی عہدیداروں نے اس بات پر زور دیا کہ اس پر کسی خاتون امید وار کی سفارش کی جائے ۔ انہوں نے یہ وضاحت بھی کی کہ اقووام متحدہ کے قیام کو70سال گزر چکے ہیں اور اب تک دنیا کے سب سے اعلیٰ سفارتکار کی حیثیت سے کسی خاتون کو خدمات انجام دینے کا موقع حاصل نہیں ہوا ۔ مراسلہ میں واضح انداز میں کہا گیا کہ سینئر فیصلہ ساز عہدوں پر مردو خواتین کی یکساں رسائی کی ضمانت کی ضرورت سے ہم مکمل طور پر اتفاق کرتے ہیں لہذا ارکان ممالک مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین امید واروں کے نام بھی پیش کریں ۔ لکٹوفٹ نے یہ بھی بتایا کہ اب تک2خواتین کے نام پیش کئے گئے ہیں جن میں کروشیا کی خاتون وزیر خارجہ ویسینا پیوزک اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی سابق صدر مقدونیہ کی سرگجان کریم شامل ہیں ۔ سکریٹری جنرل بان کیمون اس عہدہ پر پانچ سالہ2میعادوں کے لئے خدمات انجام دے چکے ہیں اور ان کی دوسری میعاد آئندہ سال مکمل ہوجائے گی ۔ وہ خود بھی اس بات کے خواہاں ہیں اور اس بات کی پرزور تائید کرنے کے ساتھ ساتھ کئی عوامی پلیٹ فارم پر علی الاعلان کہہ چکے ہیں کہ اب ایک خاتون سکریٹری جنرل کا انتخاب ضروری ہے ۔ ہندوستان نے بھی اس روایت سے انحراف اور عالمی ادارہ کے سربراہ کے موجودہ انتخابی عمل میں اصلاحات کا مطالبہ کرچکا ہے ۔ اقوام متحدہ میں ہندوستانی سفیر اشوک مکرجی نے وضاحت کی کہ جنسی مساوات اور علاقائی باری کا لحاظ رکھنا ضروری ہے ۔ اقوام متحدہ کے لئے سکریٹری جنرل جنوری2017کو عہدہ کا جائزہ لیں گے اور5سال کی میعاد مکمل کریں گے۔ ارکان ممالک کی مکمل تائید پر دوبارہ انتخاب بھی ممکن ہے ۔
UN Secretary General election: Will it be a woman boss after 70 years?
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں