ترکی نے اسرائیل سے حتمی سمجھوتہ کی تردید کی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-19

ترکی نے اسرائیل سے حتمی سمجھوتہ کی تردید کی

انقرہ
رائٹر
ترکی اور اسرائیل کے درمیان مفاہمت معاہدہ کی مڈیا میں آنے والی خبروں کے بعد ترک وزیر اعظم ہاؤس کے حکام نے وضاحت کی ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان رابطہ ہوئے ہیں تاہم فریقین کسی حتمی معاہدہ تک نہیں پہنچ پائے ہیں ۔ ترک خبر رساں ایجنسی کی ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ تل ابیب اور انقرہ کے درمیان معاہدہ کے خاتمہ اور سفارتی تعلقات کی بحالی کے سلسلہ میں بات چیت ہوئی ہے تاہم دونوں ملکوں کے درمیان کوئی حتمی سمجھوتہ طے نہیں پایا ہے ۔ دونوں ملکوں کے حکام نثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں ۔ اناطولیہ ایجنسی کو ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی او ر اسرائیل کے درمیان رابطوں کا سلسلہ کئی ماہ سے جاری تھا، تاہم حتمی معاہدہ تک پہنچنے کے لئے مزید وقت لگے گا ۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی اخبارات نے انکشاف کیا تھا کہ ترکی اور اسرائیل ایک بار پھر باہمی سفارتی تعلقات کی بحالی کے ایک معاہدہ کے قریب پہنچ چکے ہیں ۔ اسرائیلی اخبارات نے دونوں ملکوں کے ردمیان ہونے والی بات چیت اور مفاہمتی کوششوں کی تفصیلات جاری کی تھیں اور بتایا تھا کہ دونوں ملکوں نے سفارتی تعلقات کی بحالی کے لئے اصولی اتفاق کرلیا ہے ۔ خیال رہے کہ ترکی اور اسرائیل کے درمیان31مئی2010ء کو اس وقت تعلقات ختم ہوگئے تھے جب اسرائیلی فوج نے ترکی جانب سے فلسطینی محصورین کے لئے بھیجے گئے ایک امداد جہاز پر کھلے سمندر میں حملہ کر کے10ترک رضا کار شہید اور 50سے زائد افراد کو زخمی کردیا تھا ۔ ترکی نے اس واقعہ کے رد عمل میں بہ طور احتجاج اسرائیلی سفیر ملک کو بے دخل اپنا سفیر تل ابیب سے واپس بلالیا تھا۔

Turkey denies compromise with israel

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں