بمبئی ہائیکورٹ میں بحث - بیف رکھنا استعمال کی تعریف میں نہیں آتا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-19

بمبئی ہائیکورٹ میں بحث - بیف رکھنا استعمال کی تعریف میں نہیں آتا

ممبئی
پی ٹی آئی
مہاراشٹرا میں بیف پر امتناع کو چیلنج کرتے ہوئے دائر کردہ درخواستوں میں مداخلت کی حیثیت سے شامل ہونے والوں نے گوشت تحویل میں رکھنے کو جرم قرار دینے کے ریاستی حکومت کے اقدام کی یہ کہتے ہوئے مخالفت کی کہ محض گوشت تحویل میں رکھنا اسے استعمال کرنے کی تعریف میں نہیں آتا ۔ مقدمہ کے دوران درمیان میں داخل ہونے والے بیشتر درخواست گزار تاجرین ہیں جنہوں نے بیف پر امتناع سے متعلق حکومت مہاراشٹرا کے فیصلہ کی مخالفت کی ہے، جسٹس اے ایس اکا اور جسٹس ایس سی گپتا پر مشتمل ڈویژن بنچ فی الحال قانون( ترمیم) تحفظ مویشیاںمہاراشٹرا کو چیلنج کرتے ہوئے دائر کردہ مفاد عامہ کی سماعت کررہی ہے ۔ تاجر درخواست گزاروں کے وکیل نے استدلال کیا کہ قانون میں بیف تحویل میں رکھنے کو بھی جرم کہا گیا ہے ۔ یہ منصفانہ بات نہیں ہے کیونکہ محض گوشت کا رکھنا اس کے استعمال کی تعریف میں نہیں آتا ۔ حکومت نے تاہم بحث میں پہلے ہی اپنے اقدام کی مدافعت کی اور کہا کہ ریاستی پالیسی کے اصولوں کے مطابق بیف کا رکھنا بھی جرم ہے ۔ یاد رہے کہ1976ء کے ذبیحہ گاؤ پر امتناع کے قانون میں ترمیم کرتے ہوئے بیلوں کے ذبیحہ پر بھی امتناع عائد کردیا گیا ہے ۔ اور نئے قانون کی رو سے اسے پانچ سال کی جیل کی سزا اور10ہزار روپے جرمانہ کا مستحق قرار دیا گیا ۔ اس کے علاوہ بیف تحویل میں رکھنے پر ایک سال جیل اور دو ہزار روپے جرمانہ مقرر کیا گیا ہے ۔ اس معاملہ میں بحث 23دسمبر کو جاری رہے گی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں