حقیقی گندگی سڑکوں پر نہیں ذہنوں میں ہے - صدر جمہوریہ پرنب مکرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-02

حقیقی گندگی سڑکوں پر نہیں ذہنوں میں ہے - صدر جمہوریہ پرنب مکرجی

احمد آباد
پی ٹی آئی ، یو این آئی
صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے آج یہاں گاندھی جی، سابرمتی آشرم میں گاندھی جی سے منسوب دستاویزات کے جمع کرنے اور تحقیقی مرکز کا افتتاح کیا اور ان کی اصل رہائشگاہ ہردے کنج کے صحن میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صاف ستھرا ہندوستان(سوچھ بھارت) مہم کا تذکرہ کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان کی حقیقی گندگی سڑکوں پر نہیں ہے بلکہ عوام کے ذہنوں میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سوچ اور سماج کو بانٹنے والے ان خیالات کو چھوڑنے کی ہماری ہچکچاہٹ میں ہیں۔ انہوں نے ایسے خیالات کو ذہن سے ہٹا کر اندرونی صفائی پر زور دیا ۔ سابر متی آشرم میں خطاب کرتے ہوئے پرنب مکرجی نے کہا کہ گاندھی جی کا نظریہ تھا کہ ہندوستان کو ایک ایسی قوم کے طور پر پیش کرنا تھا جس میں آبادی کے تمام طبقات کو مساوات کے ساتھ زندگی بسر کرنے ، یکساں مواقع فراہم کرنا اور بحیثیت انسان کے ہمارے اعتماد ایک دوسرے پر کے نظریہ ساتھ قائم کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر دن ہمارے اطراف تشدد ہوتے ہوئے دیکھتے ہیں ۔ اس تشد د کا اصل مبداء تاریکی خوف اور بے اعتمادی ہے۔ اب جب کہ ہم نے اس پیچیدہ تشدد سے نمٹنے کے لئے نئے اقدامات کررہے ہیں ، اس دوران ہمیں عدم تشدد کی طاقت، بات چیت اور شعور کو نہیں بھولنا چاہئے۔ دادری میں عدم رواداری کے باعث ایک شخص کو ہجوم کی جانب سے شدید زدوکوب کرتے ہوئے قتل کردینے کے واقعہ کے بعد صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے کئی مواقعوں پر عدم رواداری کی مذمت کرتے آرہے ہیں ۔ صدر پرنب مکرجی نے اپنے خطاب میں اگرچہ عدم برداشت کے لفظ کا استعمال نہیں کیا مگر انہوں نے معاشرے کے اتحاد اور تکثیری تانے بانے اور نقصان پہنچانے والی باتوں کا ذکر کیا ۔ انہوں نے کہاکہ گاندھی جی کا خیال تھا کہ ہندوستان ایک جامع ملک ہے جہاں آبادی کے ہر ایک حصہ برابری اور یکساں مواقع کا فائدہ اٹھاتا ہے ۔ انہوں نے ایک دوسرے کے تئیں اعتماد کو انسانیت کو اہم جز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر روز ہم اپنے ارد گرد زبردست تشدد دیکھتے ہیں اور اس کی جڑ میں تاریکی، خوف اور بد اعتمادی ہی ہے ۔ اس سے نمٹنے کے طور طریقوں کی ایجاد کرتے وقت ہمیں باپو کے بتائے عدم تشدد اور بات چیت اور معقولیت جیسی باتون کو نہیں بھولنا چاہئے ۔ عدم تشدد کوئی منفی چیز نہیں ہے۔ عوامی زندگی میں جنسی یا لفظی تشددکو کوئی مقام نہیں ہونا چاہئے اور صرف ایک غیر متشدد معاشرے میں ہی تمام طبقات کے لوگ خاص طور پر حاشیہ پر رہنے والے غریب لوگوں کو جمہوری نظام میں شامل کیاجاسکے گا۔ گاندھی جی نے جان دیتے وقت اپنے منہ سے رام لفظ ادا کر کے ہمیں عدم تشدد کی ایک غیر معمولی مثال پیش کی ۔ ہمیں صاف ہندوستان مشن جیسے خوش آئند مہم کو کامیاب بنانا چاہئے مگر اسے ہماری سوچ کی صفائی کے ایک بڑی مہم کا آغاز کے طور پر دیکھاجانا چاہئے تاکہ ہم اس کے ذریعے2اکتوبر2019کو گاندھی کے150ویں سالگرہ تک ان تخیل کو ہر طریقے سے کامیاب کرسکیں۔ قبل ازیں شہر احمد آباد کے گجرات ودیاپیتھ کے62ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ ملک کے اعلیٰ تعلیم کے شعبہ کو کئی ایک چیلنجوں کا سامنا ہے ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ تعلیم کو مواقعوں میں اضافہ اور اسے قابل دسترس بنانا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی جی نے اپنی زندگی اور موت فرقہ واراہن ہم آہنگی کے لئے جدو جہد میں گزار دی۔

Dirt in our minds, not on streets: President Pranab Mukherjee

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں