2.46 کروڑ اقلیتی طلبا میں اسکالرشپس کی تقسیم - مرکزی حکومت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-09

2.46 کروڑ اقلیتی طلبا میں اسکالرشپس کی تقسیم - مرکزی حکومت

نئی دہلی
پی ٹی آئی
مرکز نے2012-13اور2014-15کے درمیان اقلیتی فرقوں سے تعلق رکھنے والے2۔46کروڑ سے زیادہ طلباء کو اسکالر شپس تقسیم کی ہیں۔ مرکزی وزارت اقلیتی امور کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں یہ بات کہی گئی ۔ اس مدت کے دوران تقسیم کی گئی اسکالر شپس کی اسکیم واری تفصیلات کے بموجب مرکزی حکومت پری میٹرک، پوسٹ میٹرک ، میٹرک کم مینس، اور مولانا آزاد نیشنل اسکالر شپ پروگراموں سے اس مدت کے دوران بالترین دو کروڑ17لاکھ27ہزار 767، 25لاکھ اکیاون ہزار سات سو تیس ، تین لاکھ سات ہزار دو سو چورانوے ، اور ایک لاکھ پانچ ہزار 741طلباء کو فائدہ ہوا ۔ اس مدت کے دوران حکومت نے اس مقصد سے5,172۔2کروڑ کے فنڈس جاری کئے ۔ سیکھو اور کماو کے نام سے ایک اور پروگرام کے تحت وزارت نے2013-14ء اور اس سوال اکٹوبر کے درمیان اقلیتی فرقوں کے27,069نوجوانوں کو تربیت دی اور روزگار سے لگایا ۔ اس اسکیم کے تحت حکومت نے61,864امید واروں کو منظوری دی تھی اور38,685کو ٹریننگ دی ۔ اس مقصد سے حکومت نے97,55کروڑ روپے خرچ کئے ۔ وزارت نے کہا کہ2012-13اور2015-16کے درمیان نیشنل مائناریٹیز ڈیولپمنٹ اینڈ فینانس کارپوریشن کے ذریعہ تین لاکھ 22ہزار449افراد کو رعایتی شرح سو پر ایک 1,348.86کروڑ روپے کے قرض فراہم کئے۔

Over 2.46 crore minority students got scholarships in 3 yrs

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں