آئی ایس کے پھیلاؤ کو روکنے حکومت کے کئی اقدامات - مملکتی وزیر داخلہ رجیجو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-09

آئی ایس کے پھیلاؤ کو روکنے حکومت کے کئی اقدامات - مملکتی وزیر داخلہ رجیجو

نئی دہلی
پی ٹی آئی
حکومت نے ہندوستان میں آئی ایس آئی ایس کے پھیلاؤکو روکنے کے لئے اقدامات شروع کردئے ہیں، جن میں انتہا پسندی کا انسداد اورانتہا پسندی کے خاتمہ کی حکمت عملی شامل ہے ۔ لوک سبھا میں ضمنی سوالات کے جوابات دیتے ہوئے مملکتی وزیر داخلہ کرن رجیجو نے آج کہا کہ حکومت نے ملک میں آئی ایس آئی ایس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکمت عملی کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے ۔ دیگر سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے ایک اور مملکتی وزیر داخلہ ہری بھائی پارتھی بھائی چودھری نے کہا کہ آئی ایس آئی ایس کئی ایک وسائل بالخصوص سماجی میڈیا کے ذریعہ تنظیم میں نوجوانوں کو بھرتی کے لئے راغب کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی ایس اگرچہ ہندوستان میں زیادہ تعداد میں نو جوانوں کو اپنی طرف راغب نہیں کرپائی ہے لیکن طویل مدت میں اس کی کوششیں قومی سلامتی کے لئے باعث تشویش ہوسکتی ہے ۔ انٹلی جنس اور سیکوریٹی ایجنسیوں کو ایسے نوجوانوں پر نظر رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے جو ممکنہ طور پر دہشت گرد تنظیم میں بھرتی ہوسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے قانون (انسداد) غیر قانونی سر گرمیاں بابت1967کے تحت جملہ39تنظیموں پر امتناع عائد کیا ہے جن میں ببر خالصہ، حرکت المجاہدین، یونائیٹیڈی لبریشن فرنٹ آف آسام، لبریشن ٹائیگرس آف ٹامل ایلم( ایل ٹی ٹی ای) اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا اور سی پی آئی ، ایم ایل کی پیلز وار گروپ شامل ہیں ۔ کرن ریجی جو نے ایک اور تحریری جواب میں بتایا کہ ملک میں گزشتہ8ماہ کے دوران پولیس لاک اپس میں111اموات ہوئیں جب کہ اسی مدت کے دوران پولیس کی جانب سے ٹارچر کے330مقدمات درج کئے گئے۔ مملکتی وزیر نے کہا کہ ڈاٹا سے پتہ چلتا ہے کہ یکم ا پریل تا 30نومبر2015کے دوران پولیس کی جانب سے زیادتیوں معاملات سامنے آئے ۔ یہ ڈاٹا قومی انسانی حقوق کمیشن نے پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادتی کے ان معاملات میں ہی پولیس تحویل میں111اموات اور ٹارچر کے330واقعات شامل ہیں ۔

Govt initiates steps to check ISIS spread in India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں