یو این آئی
مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے آج کہا کہ غذائی اشیاء کے پیاک پر صرف ایکسپائری ڈیٹ( مدت استعمال کی آخری تاریخ) کا لیبل ہونا چاہئے ۔ بیسٹ بیفور، لیبل کے بجائے صرف ایکسپائری ڈیٹ ہی درج ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ صرف ایکسپائری ڈیٹ ہی طبع ہونی چاہئے ۔ بیسٹ بیفور کی طباعت کوئی معنی نہیں رکھتا۔ مرکزی وزیر امور صارفین ، تغذیہ و عوامی نظام تقسیم رام ولاس پاسوان نے کہا کہ وہ محکمہ کے عہدیداروں کا اجلاس طلب کررہے ہیں تاکہ غذائی اشیاء کے پیاکس پر صرف ایکسپائری ڈیٹ طبع کرانے کے لزوم کو نافذ کرنے کے اقدامات کی حکمت عملی کو قطعیت دی جاسکے ۔ نیشنل کنزیومر ڈسپیویٹ ریڈریسل کمیشن( این سی ڈی آر سی) کے صدر نشین ڈی کے جین نے کہا کہ گزشتہ ہفتہ صارفین کو اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب کہ غذائی اشیاء کے پیاک پر بیسٹ بیفور جیسا لیبل طبع تھا ۔ فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹانڈرڈ اتھاریٹی نے اس لیبل مسئلہ کا جائزہ لیا جو ایکسپائری ڈیٹ یا بیسٹ بیفور سے مربوط تھا ۔ جین نے کہا کہ انہیں اس بات پر حیرانی ہوئی کہ ایک پیاک پر لیبل چسپاں تھا کہ اسے اندورن6ماہ استعمال کیاجاسکتا ہے ، پی ٹی آئی سے بات چیت کرتے ہوئے پاسوان نے کہا کہ مرکز ، نیشنل اسوسی ایشن آف اسٹریٹ وینڈرس سے بات چیت کررہاہے تاکہ اس طرح کے غذائی اشیاء کے بارے میں جو ملک کے مختلف شہروں اور ٹاؤنس میں فروخت کی جاتی ہیں، غور کیاجاسکے ۔ ہم اسٹریٹ فوڈ اشیاء کی فروخت کے لئے ایک نظام وضع کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام، دھابہ میں فروخت کی جانے والی اشیاء سے لطف اندوز ہوتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ اس غذا کو محفوظ بنایاجائے۔
Only 'expiry date' for food items, not 'best before': Ram Vilas Paswan
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں