پاکستانی پناہ گزینوں کو کشمیر انتخابات میں حق رائے دہی دینے کی درخواست - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-28

پاکستانی پناہ گزینوں کو کشمیر انتخابات میں حق رائے دہی دینے کی درخواست

نئی دہلی
یو این آئی
جموں و کشمیر میں مغربی پاکستانی پناہ گزینوں کی بد تر حالت کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ایک پارلیمانی کمیٹی نے مرکزی حکومت سے ان پناہ گزینوں کو اسمبلی انتخابات میں حق رائے دینے کی درخواست کی ہے ۔ وزارت داخلہ سے متعلق پارلیمنٹ کی مجلس قائمہ نے اپنی رپورٹ میں کہا، کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ مرکزی حکومت مغربی پاکستانی پناہ گزینوں کو مستقل شہریوں کا درجہ دیں تاکہ وہ باعزت طریقہ سے زندگی گزار سکیں اور انہیں اسمبلی میں ووٹ دینے کا حق دینے کے بشمول تمام قانونی حقوق دئیے جائیں۔ کمیٹی نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مغربی پاکستانی پناہ گزین جو ہندوستان کے ہی شہری ہیں اور وہ پارلیمانی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے قابل ہیں ۔ لیکن جموں و کشمیر کے آئین کے مطابق وہ ریاست کے مستقل شہری نہیں ہیں تو ریاست اسمبلی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا حق ان کے پاس نہیں ہے ۔ کمیٹی نے کہا کمیٹی یہ محسوس کرتی ہے کہ وہ یہاں گزشتہ60سالوں سے رہ رہے ہیں ۔ ان کے پاس پارلیمانی انتخابات میں حق رائے ہونے کے باوجود وہ آزاد شہری کی طرح نہیں رہ رہے ہیں۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اسے اس بات کی معلومات تھی کہ مغربی پاکستانی پناہ گزینوں کو جموں و کشمیر میں زمین کا مالکانہ حق حاصل نہ ہونے کے بنیاد پر آئین کے مطابق جموں و کشمیر کا مستقل شہری نہیں مانا گیا۔ کمیٹی نے کہا کہ یہ پناہ گزین سال1947سے یہاں رہ رہے ہیں اور اس وقت سے وہ مستقل ذریعہ معاش کی تلاش کررہے ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ وہ دفعہ370کے نفاذ سے پہلے آئے تھے جن پر زمین کے مالکانہ حق کی شرائط لاگو نہیں ہوتی ہے۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ، کمیٹی نے محسوس کیا ہے کہ مغربی پاکستانی پناہ گزین ہندوستان کے ہی شہری ہیں ، جن کے پاس پارلیمانی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا حق ہے اس لئے انہیں اسمبلی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا حق نہیں دئیے جانے کی کوئی وجہ نہیں ہے ۔ کمیٹی نے یہ سفارش کی ہے کہ مغربی پاکستانی پناہ گزینوں کو مستقل رہائشی سرٹیفکیٹ اور ریاستی اسمبلی انتخابات میں حق رائے دہی دینے کے لئے جموں و کشمیر کے آئین میں ترمیم کیاجانا چاہئے ۔ وزارت داخلہ کو اس معاملے کو ریاستی حکومت کے ساتھ آگے بڑھانا چاہئے ۔ کمیٹی نے کہا مغربی پاکستانی پناہ گزینوں کے سلسلے میں جموں و کشمیر کے آئین میں ترمیم جلد ہی کیاجانا چاہئے ۔ یہ لوگ گزشتہ60سال سے زیادہ وقت سے پریشان ہیں اور اب اس میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے ۔ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ ان کے بچوں کو پیشہ وارانہ اداروں میں داخلے کے لئے عارضی چھوٹ ملنی چاہئے ۔ پارلیمانی کمیٹی نے مغربی پاکستانی پناہ گزینوں کے لئے اعلیٰ تعلیم کے انجینئرنگ ، طب اور دیگر اداروں میں ریزرویشن دیے جانے کی وزارت داخلہ کی درخواست پر وزارت فروغ انسانی وسائل کا کوئی جواب نہ آنے پر ناراضگی ظاہرکی۔

Fundamental Rights and the Kashmiri Refugee Vote

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں