آئی اے این ایس
بالی ووڈ کے مشہور اور مقبول اداکار نصیر الدین شاہ کو بدئی انٹر نیشنل فلم فیسٹول کی12ویں تقریب میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ سرکردہ اداکار کو آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکار رچرڈ ریفس کے شانہ بہ شانہ سرخ قالین پر چلتے دیکھا گیا ۔ فیسٹول کی ویب سائٹ کے مطابق نصیر الدین شاہ کے علاوہ مصری اداکار عز ت العلیالی، ایوارڈ یافتہ فرانسیسی و تیونسی اداکار سمیع، بواجیلا اور فانسیسی اداکارہ کیتھرین ڈینیو کو بھی لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ افتتاحی شب کی تقریب میں لیلی علوی ، الہام شاہین، ہیند صابری، پوسی، مائیکل، بی جارڈن ، دیپامہتا اور انومینن نے شرکت کی ۔ آئر لینڈ کے فلم ساز لینی ابارہیمسن نے تقریب کا افتتاح کیا۔ وہ فلم روم کے لئے مشہور ہیں جو ایک ماں اور اس کے5سالہ فرزند کی کہانی پر مشتمل ہے جو ایک چھوٹے سے کمرہ میں زندگی گزارتے ہیں ، کمرہ جس میں ایک بھی کھڑکی تک نہیں ، نصیر الدین شاہ کی فلم جمعہ کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ۔ انومینن کی ہدایت کاری میں تیار فلم میں کالکی کوچلین نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ۔
Naseeruddin Shah receives lifetime achievement award at DIFF, Dubai International Film Festival
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں