نیوکلیر شعبہ میں ہند اور روس تعاون پر معاہدہ متوقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-21

نیوکلیر شعبہ میں ہند اور روس تعاون پر معاہدہ متوقع

نئی دہلی
پی ٹی آئی ، یوا ین آئی
نیو کلیر توانائی کے شعبہ میں تعاون کو آگے بڑھانے کے لئے ہندوستان اور روس توقع ہے کہ کدنکلم نیو کلیر برقی پلانٹ کے یونٹ 5اور6سے متعلق معاہدہ پر دستخط کی توقع ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی23دسمبر کو روس کے اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو جارہے ہیں ۔ ماسکو میں دونوں ملکوں کے درمیان فوجی اور نیو کلیر توانائی کے بشمول کئی شعبوں میں معاہدوں پر دستخط ہونے کا امکا ہے۔ وزی راعظم مودی کا روس کا یہ پہلا دوروزہ سرکاری دورہ ہوگا۔ اپنے دورے کے پہلے دن وہ ماسکو میں بین حکومتی سالانہ کانفرنس میں روس کے صدر ولادیمیر پوتین سے ملاقات کریں گے ۔ ان کے اس دورے کے دوران کدنکلم نیو کلیر پلانٹ کے متعدد یونٹوں کو شروع کرنے اور ان کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے بارے میں سمجھوتہ ہونے کی امید ہے ۔ ساتھ ہی کئی اہم تجارتی معاہدات بھی ہونے کی توقع ہے ۔ اس کے علاوہ چالیس ہزا ر کروڑ روپے کے روس کی ایس400۔میزائل سسٹم کی خریداری کے بارے میں بھی معاہدے ہوں گے۔ نیز 25ہزار کروڑ روپے کے دیگر پروجیکٹوں پر بھی دستخط کئے جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کا یہ دورہ ملک میں توانائی کے شعبے کی ترقی کے لئے انتہائی اہم ثابت ہوگا۔ روسی جوہری توانائی کے محکمہ کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو آفیسر نکولوئی اسپاسکی اس سلسلے میں گزشتہ7دسمبر کو ہندوستان آئے تھے اور انہوں نے جوہری توانائی محکمہ کے سکریٹر شیکھر باسو سے دو طرفہ معاہدوں کے بارے میں بات چیت کی تھی ۔ وزیر اعظم مودی کے اس دورے کے دوران کدنکلم جوہری پلانٹ کی تیسری اور چوتھی یونٹ کی تعمیر اور پانچویں اور چھٹی یونٹ کے بارے مٰں بھی ایک معاہدہ ہونے کی توقع ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ وہ روس کے ساتھ اسٹریٹیجک پارٹنر شپ کو کافی اہم خیال کرتے ہیں اور ان کے آئندہ دورہ روس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہونے کی امید ہے ۔ روس نے بھی ہندوستان کے میک ان انڈیا پروگرام میں دلچسپی دکھائی ہے ۔

RPT-India and Russia eye nuclear, helicopter deals before Modi's Moscow visit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں