آئی اے این ایس
وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز نے ہندوستانی و پاکستانی معتمدین خارجہ بات چیت کے لئے16جنوری کی تاریخ کی تجوز پیش کی ہے ۔ ڈان آن لائن نے یہ اطلاع دیتے ہوئے سرتاج عزیز کے حوالے سے بتایا کہ اب ہمیں ہندوستانی حکام کے رد عمل کا انتظار ہے ۔ سرتاج عزیز نے یہ وضاحت بھی کردی کہ بات چیت اسلام آباد میں ہوگی ۔ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے وقفہ میں نواز شریف اور ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج کے درمیان بات چیت ہوئی تھی ، جس کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی2016میں پاکستان کا دورہ کریں گے ۔ سوراج نے ایک مشترکہ بیان میں وضاحت کی تھی کہ دونوں ممالک نے جامع مذاکرات عمل شروع کرنے پر اتفاق رائے ظاہر کیا ہے ۔ معتمدین خارجہ کے درمیان امن و سلامتی کشمیر، سیاچن سر کریک ، تلبل، نیوی گیشن، پراجکٹ معاشی و تجارتی تعاون، انسداد منشیات مذہبی سیاحت اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان روابط کے علاوہ دیگر انسانی مسائل پر بات چیت ہوگی ۔ بنکاک میں تقریبا دو ہفتہ قبل ہندوستانی اور پاکستانی مشیران قومی سلامتی کے درمیان مختصر بات چیت ہوئی تھی جو غیر معلنہ تھی ۔ بعد ازاں دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے پیرس میں عالمی موسمیات چوٹی اجلاس کے وقفہ میں مختصر ملاقات کی تھی۔
Pakistan, India foreign secretary-level talks expected in mid january
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں