برطانیہ کا یورپی یونین سے علیحدگی پر بکھر جانا یقینی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-24

برطانیہ کا یورپی یونین سے علیحدگی پر بکھر جانا یقینی

لندن
رائٹر
برطانوی عوام 2017 کے اختتام کے قریب ایک ریفرنڈم میں حصہ لیں گے اور اگر انہوں نے یوروپی یونین سے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیا تو اس سے اسکاٹ قوم پرستوں کے کاز کو تقویت حاصل ہوگی ۔ سابق وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے یہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ یوروپی بلاک میں برطانیہ کے شامل رہنے کی تائید کریں گے حالانکہ انہوں نے کئی بار یوروپی یونین سے متعلق نازیبا خیالات کا اظہار کیا ہے ۔ وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی کنزرویٹیو پارٹی کے سابق قائد ہیگ نے ڈیلی ٹیلی گراف کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر عوام نے برطانیہ کو کمزور کرنے کی کوشش کی تو ملک پوری طرح بکھر جائے گا۔ ریفرنڈم میں شرکت سے قبل ہمیں کئی پہلوؤں پر غور کرنا ضروری ہے ۔ بلا شبہ برطانیہ یوروپی یونین سے علیحدہ ہوا تو اسکاٹ لینڈ بھی برطانیہ سے علیحدگی اختیار کرلے گا ۔ ہیگ کے اس بیان سے قبل کیمرون ے بروسلز میں گزشتہ ہفتہ بعض یورپی قائدین کے ساتھ بات چیت کی تھی جس کا مقصد یوروپی یونین کے ساتھ برطانوی تعلقات میں اصلاحات کی تائید حاصل کرنا تھا۔ ان کی پارٹی میں موجود نکتہ چینیوں میں بھی برسوں سے اختلاف رائے جاری ہے ۔ سابق وزیر دفاع لیام فاکس نے اپنا خیال ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وقت آن پہنچا ہے کہ ہم یہ سوچنا بند کردیں کہ یوروپ، برطانیہ کے لئے گنجائش پیدا کرنے سے متعلق اپنے اندر تبدیلیاں لانے پر رضا مند ہوگا ۔ ہیگ نے یہ بھی کہا کہ یوروپی یونین بلاشبہ کئی محاذوں پر ناکام ہے تاہم اس نے وسطی یوروپی کی کئی کمزور جمہورتیو ں کو استحکام بخشا ہے ۔ لہذا یورپی یونین سے علیحدگی کے نتیجہ میں برطانیہ کی حالت مشرق وسطیٰ اور دیگر لڑ کھڑاتی معیشتوں جیسی ہوجائے گی۔ انہوںنے یہ بھی کہا کہ اسکاٹ قوم پرست عوام ، یوروپی یونین کے ساتھ شمولیت کی پرزور تائید کرتے ہیں ۔ لہذا وہ اپنی آزادی کے لئے ایک اور ریفرنڈم کراونے پر مصر ہوں گے ۔ گزشتہ سال ستمبر میں اسکاٹ عوام نے55-54سے اس تجویز کو مسترد کردیا تھا ۔ ہیگ نے کہا کہ برطانیہ کو تباہ اور یورپی یونین کو کمزورکرنے کا خیال سراسر حماقت ہے ۔ میں کسی بھی صورت میں یوروپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کی تائید نہیں کروں گا۔

British withdrawal from the EU: an existential threat

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں