معیاری تعلیم اور مہارت کے فروغ پر زور - صدر جمہوریہ پرنب مکرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-28

معیاری تعلیم اور مہارت کے فروغ پر زور - صدر جمہوریہ پرنب مکرجی

حیدرآباد
پی ٹی آئی
صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے معیاری تعلیم اور مہارت کے فروغ پر زور دیا ۔ انہوں نے ماضی کے دور سے جذبہ حاصل کرنے کا بھی مشورہ دیا جب ہندوستان مشہور تعلیمی اداروں کا مرکز تھا جس کی طرف بیرونی ممالک کے اسکالرس راغب ہوتے تھے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وسیع اعلیٰ تعلیمی نظام ہونے کے باوجود ہندوستان کے صرف چند ادارے ہی عالمی سطح کے200اداروں میں حال ہی میں شامل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا مہارت کے فروغ کا تعلق ہمارے نوجوانوں کے روزگار کے امکانات سے متعلق ہے اسی لئے مہارت کے فروغ کے ساتھ معیاری تعلیم کی فراہمی پرتوجہ مرکوز کی جانی چاہئے۔ انہوں نے شہر حیدرآباد میں انڈین اکنامک اسوسی ایشن کی98ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب کوئی تعلیم اور مہارت کے فروغ کی بات کرتا ہے تو ہندوستان کی تاریخ کو مڑ کر دیکھنے پر ہم فخر محسوس کرتے ہیں۔ دور ماضی میں ہندوستان تعلیم کے میدان میں آگے تھا اور لکشیلا(جواب پاکستان میں ہے) کے علاوہ نالندہ ہندوستان اور پڑوسی ریاستوں سے اعلیٰ تعلیم کے مراکز تھے ،700یونیورسٹیوں بشمول44مرکزی یونیورسٹیوں اور تقریبا36ہزار کالجس کے ساتھ ہندوستان کا شمار بڑے تعلیمی ادارہ کے نظام میں ہوتا ہے جو دنیا میں کہیں نہیں ہے۔ لیکن ساتھ ہی یہ افسوس کی بات ہے کہ حالیہ عرصہ تک عالمی طور پر سرکردہ200یونیورسٹیوں میں ہماری ایک بھی یونیورسٹی نہیں تھی۔

Growth Should Improve Standards Of All: President Pranab Mukherjee

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں