آئی اے این ایس
بدنام زمانہ ویاپم اسکام کیس کے اصل ملزم سابق وزیر مدھیہ پردیش لکشمی کانت شرما کو ایک عدالت کی جانب سے ضمانت پر آج رہا کیا گیا ۔ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کی جانب سے جمعہ کے دن ضمانت منظورکرنے کے بعد بھوپال کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے کل انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا ۔ مدھیہ پردیش پروفیشنل اگزامنیشن بورڈ( ایم پی پی ای بی) میں اسکام جو ویاپم اسکام کے نام سے مشہور ہے، ریاست کی میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے علاوہ مختلف عہدوں پر تقرررات کے لئے منعقد کیے جانے والے امتحانات سے متعلق ہے ۔ شرما سات کیسوں میں ملوث ہے ، جن میں ڈاٹا انٹری آپریٹرس، جنگلات کے وارڈنس ، فوڈ (غذا) انسپکٹر اور دیگر عہدوں پر تقررات شامل ہیں ۔ اسپیشل ٹاسک فورس کی جانب سے16جون 2014ء کو گرفتاری کے بعد سے وہ بھوپال کی سنٹرل جیل میں قید تھے ۔ سپریم کورٹ نے جاریہ سال کے دوران تحقیقات سی بی آئی کے حوالے کی تھیں ۔ ایک اور ملزم سابق آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی دھن راج یادو کو ہفتہ کے دن ضمانت پر رہا کیا گیا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں ان کی کشتیوں کے ساتھ کانکیسن تھورائی منتقل کیا گیا۔17دسمبر کو بھی سری لنکا ساحل کے قریب چھوٹے جزیرے ننیڈون تھیو کے قریب ماہی گیری کرنے والے ٹاملناڈو کے چار ماہی گیروں کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ ریاست کے41ماہی گیروں اور56کشتیوں کی رہائی کے لئے چیف منسٹر جے جیہ للیتا نے حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی مداخلت طلب کی تھی۔
Ex-Madhya Pradesh Minister Lakshmikant Sharma Gets Bail In Vyapam Scam
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں