رئیل اسٹیٹ بل کا بینہ کی منظوری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-10

رئیل اسٹیٹ بل کا بینہ کی منظوری

نئی دہلی
پی ٹی آئی
مرکزی کابینہ نے آج رئیل اسٹیٹ ریگولیشن ڈیولپمنٹ بل2015ء کو منظوری دے دی ہے ۔ اب اس بل کو غور اور منظوری کے لئے پارلیمنٹ میں پیش کیاجائے گا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کے اجلاس میں رئیل اسٹیٹ بل کو منظوری دی گئی ۔ یہ صارفین کے مفادات کے تحت ، رئیل اسٹیٹ کی معاملتوں میں منصفانہ طریقہ کار کی حوصلہ افزائی اور پراجکٹس کی بر وقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے ایک اہم پہل ہے ۔ اس بل کے تحت تنازعات کی تیز رفتار یکسوئی اور رئیل اسٹیٹ شعبہ کے منظم فروغ کے لئے ماحول فراہم کرنے کی بات کہی گئی ہے ۔ اس سے رئیل اسٹیٹ شعبہ میں داخلی اور بیرونی سرمایہ کاری کو تقویت حاصل ہوگی اور خانگی شعبہ کی شراکت کے ذریعہ تمام کے لئے امکنہ کے حکومت ہند کے مقصد کے حصول میں مدد ملے گی ۔ ایک اعلامیہ میں یہ بات کہی گئی ۔ ایک ایسے وقت جب کہ دالوں کی قیمتیں اب بھی190روپے فی کلو کے آس پاس ہیں، حکومت نے1۔5لاکھ ٹن دالیں حاصل کرتے ہوئے دالوں کو بفر اسٹاک قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جس کا استعمال ریٹیل قیمتوں میں اضافہ سے نمٹنے کے لئے کیاجائے گا ۔ معاشی امور سے متعلق کابینی کمیٹی نے ضرورت پڑنے پر دالیں درآمد کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ کابینہ نے آج کے اجلاس میں رئیل اسٹیٹ بل میں بعض ترامیم کو منظوری دی جن میں بلڈرس کی جانب سے پراجکٹ کی70فیصد رقم جمع کرانے اور مجوزہ قانون کی خلاف ورزی پر سزا کی گنجائش بھی شامل ہے ۔ اس طرح ان ترامیم کے ذریعہ اپوزیشن کے بعض اہم مطالبات کو قبول کیا گیا ہے ۔

Cabinet clears 20 major amendments to Real Estate Bill

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں