پی ٹی آئی
دہلی میں بر سرا قتدار عام آدمی پارٹی اور مرکز کے درمیان ٹکراؤ آج شدت اختیار کرگیا ۔ چیف منسٹر اروند کجریوال نے نیا الزام عائد کیا کہ سی بی آئی سے کہا گیا ہے کہ وہ اپوزیشن کو نشانہ بنائے اور بات نہ ماننے والوں کو ختم کردے ۔ کجریوال نے دہلی ڈسٹرکٹ کرکٹ اسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) میں مبینہ کرپشن پر مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی کی برخواستگی کے مطالبہ کے ایک دن بعد یہ نیا تیر چلایا ہے ۔ جیٹلی نے یہ کہتے ہوئے الزام مسترد کردی اتھا کہ یہ کجریوال کی پروپیگنڈہ تکنیک ہے تاکہ ایسے وقت جب کہ وہ خود پھنس رہے ہوں توجہ ہٹائی جائے ۔ کجریوال نے آج ٹوئٹ کیا کہ ایک سی بی آئی عہدیدار نے کل مجھ سے کہا کہ سی بی آئی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تمام اپوزیشن جماعتوں کو نشانہ بنائے اور بات نہ ماننے والوں کو ختم کردے۔ عام آدمی پارٹی سربراہ نے الزامات عائد کرنے پھر ایک بار سوشیل میڈیا کا سہارا لیا۔ آئی اے این ایس کے بموجب مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے جمعہ کے دن چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کے اس الزام کی ترید کی کہ سی بی آئی سے کہ اگیا ہے کہ وہ تمام اپوزیشن جماعتوں کو نشانہ بنائے۔ نائیڈو نے جو وزیر پارلیمانی امور ہیں پارلیمنٹ کے باہر اخباری نمائندوں سے کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ سی بی آئی سے کہا گیا ہے کہ وہ تمام اپوزیشن جماعتوں کو نشانہ بنائے ۔ الزام بالکل بے بنیاد ہے ۔ ایک اور مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے کجریوال کو نشانہ تنقید بنایا اور کہا کہ کجریوال کو اس سی بی آئی عہدیدار کا نام بتانا چاہئے ۔ انہوں نے اظہار تعجب کیا کہ ایک چیف منسٹر سے کیا ایسی توقع کی جاسکتی ہے ۔ حکومت، سی بی آئی کے کام کاج میں مداخلت نہیں کرتی۔
CBI directed to target Opposition parties, tweets Arvind Kejriwal
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں