فلم شعلے کے 40 سال - امیتابھ اور دھرمیندر نے ٹی وی پر یادیں تازہ کی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-07

فلم شعلے کے 40 سال - امیتابھ اور دھرمیندر نے ٹی وی پر یادیں تازہ کی

fil Sholay 1975-2015
بالی وڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن اور ہی-مین [He Man] دھرمیندر نے 1975 کی بلاک بسٹر فلم 'شعلے' کے ذریعے جے اور ویرو کے کردار میں عالمی مقبولیت حاصل کی تھی۔ دونوں مشہور اداکاروں نے اسٹار پلس کے ٹی وی شو 'آج کی رات ہے زندگی' کی آخری قسط میں دوبارہ اس فلم کا جادو جگایا ہے۔ رمیش سپی کی لازوال فلم "شعلے" کے گیت 'یہ دوستی ہم نہیں توڑیں گے' میں اپنی دوستی کا جلوہ دکھانے والی جے اور ویرو کی جوڑی نے متذکرہ ٹی وی شو میں ایک بار پھر اس نغمے کو زندہ کیا۔

امیتابھ بچن نے ہفتہ کو اپنی فیس بک ٹائم لائن پر سٹار پلس کے شو کی اختتامی قسط کی تصاویر شئر کی ہیں، جن میں ویرو دھرمیندر موٹر سائیکل پر اور جے یعنی امیتابھ سائڈ كار میں نظر آ رہے ہیں۔

تصویر کے ساتھ امیتابھ بچن نے لکھا:
"جب ویرو 'آج کی رات ہے زندگی' میں جے سے ملا تو 'یہ دوستی ہم نہیں توڑیں گے' ہوئی۔ 40 سال کے بعد بھی یہ نغمہ انتہائی مقبول ہے۔ ایسا بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے۔ وہ درحقیقت ایسے ہی یادگار دن تھے۔ "

Amitabh Bachchan, Dharmendra recreate 'Sholay' magic on TV show

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں