نئی دہلی میں دو روزہ برقی کانفرنس - برقی ترسیل پر ریاستی حکومتوں کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-09

نئی دہلی میں دو روزہ برقی کانفرنس - برقی ترسیل پر ریاستی حکومتوں کا فیصلہ

نئی دہلی
آئی اے این ایس
تمام ریاستوں نے مرکز کے اختراعی منصوبہ مارچ2017تک ہر ایک کو برقی سربراہ کرنے اور آئندہ پانچ برسوں میں برقی ترسیل کے نقصانات میں15فیصد کمی لانے پر اتفاق کیا ہے ۔ تمام ریاستوں نے مرکز کے اس منفرد منصوبہ پر تائید کی مہر ثبت کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ آئندہ پانچ برسوں کے دوران برقی کی ترسیل میں ہونے والے نقصانات کو15فیصد کم کیاجائے گا۔ یہ اتفاق آرا نئی دہلی میں منعقدہ دو روزہ توانائی کانفرنس میں کیاگیا ۔ مرکزی وزارت توانائی کے ایک صحافتی اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی۔ ملک بھر میں برقی ترسیل کے دوران کمپنیوں کو بھاری نقصانات ہورہے ہیں ۔ ان نقصانات کا تخمینہ 3.8ٹریلین روپے لگایا گیاہے ۔ کابینہ نے اس سیکٹر کو از سر نو فروغ دینے کے لئے بڑے پیمانے پر اصلاحات کے اقدامات کی منظوری دی ہے ۔ ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن میں بھاری نقصانات کی اہم وجہ برقی چوری قرار دیا جارہا ہے ۔ بتایاجارہا ہے کہ17.35فیصد کے درمیان برقی کا سرقہ کیاجاتا ہے ۔ ریاستی حکومتوں نے انٹگرٹیڈ پاور ڈیولپمنٹ اسکیم کے نفاذ کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے منظوری کے اندورن30ماہ پراجکٹ پر عمل آوری کرتے ہوئے قومی سطح پر سال2019-20تک فنی اور مالی نقصانات میں 15فیصد کمی لانے کے نشانہ کو حاصل کرنے پر اتفاق بھی کیا ہے۔ اجلاس میں پاور فار آل سے متعلق جن حکومتوں نے اپنے منصوبہ کو قطعیت نہیں دی ہیں، انہیں اس بات پر زور دیا گیا کہ وہ منصوبہ بنانے کے عمل کو تیز کردیں ۔ منصوبہ سازی کے لئے مرکزی ٹیموں سے نہ صرف مشاورت کریں بلکہ ان کی مدد بھی لیں اور ان تمام دستاویزات و منصوبہ کو 31دسمبر تک قطعیت دیں ۔ اجلاس میں سال2019تک روایتی اسٹریٹ لائٹس کوتبدیل کرنے کا نشانہ مقرر کیاگیا ہے اور روایتی اسٹریٹ لائٹس کو تبدیل کرتے ہوئے اس جگہ ایل ای ڈی بلبس لگائے جائیں گے ۔ ہریانہ، مدھیہ پردیش، یوپی، پنجاب ، مہاراشٹرا، کرناٹک ، اے پی اور تلنگانہ نے اندرون ایک سال برقی بچت والے زرعی پمپل لگانے پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اس ضمن میں سولار انرجی سے چلنے والے زرعی پمپ لگائے جائیں گے ۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ریاستی حکومتیں ، انٹراسٹیٹ کے علاوہ انٹراسٹیٹ قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے کے لئے متعدد مراعات دیں گی۔

two day conference of Power at Delhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں