فلم پانی کی بیرون ملک تکمیل کےلیے شیکھر کپور کا عزم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-23

فلم پانی کی بیرون ملک تکمیل کےلیے شیکھر کپور کا عزم

پاناجی
پی ٹی آئی
اپنے بیش قیمت پراجکٹ پانی جسے وہ کم و بیش11سال سے بنارہے ہیں ، فلمساز شیکھر کپور نے بالآخر اس کی2016ء تک تکمیل کا ذہن بنالیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر آئندہ سال یہ فلم نہ بن سکے تب وہ اسے بین الاقوامی پروڈیوسرس کے ساتھ بنائیں گے ۔ پانی جس میں ادکار سشانت سنگھ راجپوت اور عائشہ کپور کلیدی رولس میں ہیں۔ یہ فلم پانی کی قلت کا موضوع رکھتی ہے۔69سالہ بین الاقوامی ستائش کردہ ہدایت کار نے کہا کہ ہندوستان کے بڑے پروڈیوسرس فلم کے موضوع کو ٹھوس نہیں سمجھتے اور اس طرح وہ اس قسم کے فلمسازوں کے ساتھ فلم بنانے کا جوکھم نہیں لے سکتے ۔ شیکھر کپور نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اگر فلم آئندہ سال تک مکمل ہو تب میں بیرونی ممالک میں اسے بناؤں گا ۔ ہندوستان کے بڑے پروڈیوسرس جو فلموں کے لئے فنڈ دیتے ہیں انہیں پانی کی قلت کا پتہ نہیں ہے۔ شیکھر کپور جو آئی ایف ایف آئی کے موقع پر پی ٹی آئی سے بات کررہے تھے مزید بتایا کہ میں نے ایک شخص سے ملاقات کی۔ اس نے مجھ سے دریافت کیاکہ پانی کی قلت سے آپ کا مطلب کیا ہے ، کیوں کہ مجھے اپنے گھر میں اس کا کبھی تجربہ نہیں ہوا۔

Will take 'Paani' overseas if don't get Indian makers: Shekhar Kapur

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں