رائٹر
برطانیہ کے وزیر خارجہ کے کہا کہ وہ سعودی عرب کو ہتھیاروں کی برآمدات روک دے گا اگر تحقیقات میں یہ پایاجائے کہ ریاض حکومت، یمن کی جنگ میں بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی کی ہو۔ سعودی عرب ایک سال قبل ملک کے بیشتر حصہ پر ایران کے حلیف حوثی باغیوں کے کنٹرول کے بعد مارچ سے یمن میں حکومت کی اتھاریٹی کو بحال کرنے ایک عرب فوجی مہم کی قیاد ت کررہا ہے۔ ایمنسٹی انٹر نیشنل نے اقوام متحدہ سے سوال کیا ہے کہ ان الزامات کی تحقیقات کرے کہ جنگ کے دوران انسانی قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہو جس میں اقوام متحدہ کے اعدا د و شمار میں دکھایا گیا ہے کہ زائد از5,600شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب کسی خلاف ورزی کی تردید کردہا ہے ۔ لیکن ہم کو مناسب تحقیقات کو دیکھنا ضروری ہے ۔ خارجہ سکریٹری فلپ ہیمنڈ نے کل بی بی سی نیوز نائب سے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کو سعودی عرب کے ساتھ اس بات کا تعین کرنے کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے کہ بین الاقوامی انسانی قانون کی تعمیل کی گئی ہے ، ہمارے پا س ایک برآمدات کا لائسنس نظام رائج ہے، ہم کو یہ دیکھنا ہے کہ اس نظام پر عمل کیاجارہا ہے یا نہیں تب ہم ہتھیاروں کی اضافی رسد کا لائسنس نہیں دے سکتے ۔ 2013ء کی ایک پارلیمانی رپورت کے مطابق برطانیہ نے5سال قبل سعودی عرب کو اسلحہ کے لئے تقریبا4بلین پاؤنڈس(6.06بلین ڈالرس) کا برآمد کا لائسنس منظور کیا تھا۔
UK could freeze arms sales to Saudi Arabia over Yemen strikes
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں