تاملناڈو بارش قہر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-18

تاملناڈو بارش قہر

چینائی
پی ٹی آئی
ضلع کانچی پورم میں جہاں موسلا دھار کے سبب مقامی عوام محصور ہوگئے ہیں، پھنسے ہوئے شہریوں کو بچانے فوج اور فضائیہ کو تعینات کیا گیا ہے ۔ جب کہ یہاں مضافاتی تمبرم علاقہ میں بھی بارش کے پانی سے زیر آب آگیاہے ۔ شہر میں آج بارش نہیں ہوئی ، ہندوستانی فوج کی مدراس4ریجمنٹ کے عملہ کو ضلع انتظامیہ کی درخواست پر کانچی پورم کے مدی چور علاقہ میں تعینات کیا گیا ہے ، جب کہ فضائیہ نے شہریوں کو بچانے پروازیں چلائی ہیں ، محکمہ دفاع کے عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ مدیچور کی جھیلوں اور تالابوں سے فاضل پانی مضافاتی تمبرم علاقہ میں داخل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے بڑا علاقہ زیر آب آگیا ہے ۔ فوج اور فضائیہ کا عملہ بچاؤ کی کوششوں میں ضلع انتظامیہ کی مدد کررہا ہے ۔ تمبرم نے ایر فورس اسٹیشن سے فضائیہ کے ہیلی کاپٹرس میں6اڑانیں بھریں اور کل رات22افراد کا تخلیہ کرایا۔ عہدیداروں نے بتایاکہ غذائی پیکٹ اور پانی کے پیکٹ گرائے گئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تخلیہ کی کاروائی میں اب فوج بھی شامل ہوگئی ہے ۔ کتور پورم اور شہر کے قریبی علاقوں سے بھی عوام کا تخلیہ کرایا جارہا ہے ، کیوں کہ چمبرم بکم جھیل کے پانی سے دریائے ادیار میں طغیانی آگئی ہے ۔ بارش سے متعلق مختلف واقعات میں جن میں برقی شاک لگنا اور غرقابی شامل ہے، کل رات تک79اموات کی اطلاع ملی ہے ۔ مانسون کے قہر کے نتیجہ میں سیلاب اور مختلف علاقوں کے زیر آب آجانے کے ساتھ ہی چیف منسٹر ٹاملناڈو جیہ للیتا نے کل راحت و باز آباد کاری کے لئے500کروڑ روپے جاری کرنے کا اعلان کیا ۔ علیحدہ اطلاع کے مطابق بارش سے متعلق واقعات میں مرنے والوں کی تعداد آج تین اضلاع سے مزید8اموات کی اطلاع کے بعد79تک پہنچ گئی ۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ ہوا کا کم دباؤ ایک یا دو دن میں ختم ہوجائے گا اور بہت کم بارش ہوگی۔ کل شام سے ریاست کے بیشتر علاقوں میں بارش نہیں ہوئی ۔

Tamil Nadu floods - Chennai to receive more rain in next 24 hours

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں