پی ٹی آئی
منتخب معاشی تحدیدات کے ذریعہ دہشت گردی کے مالیہ پر روک لگانے عالمی کوششوں کی پرزور وکالت کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ پیرس حملے اس بات کی تلخ یاد دلاتے ہیں کہ دہشت گردوں نے مالی وسائل کی فراہمی کا قابل لحاظ مظاہرہ کیا ہے ۔ گاڑیوں کی چوری سے لے کر ناکام مملکتوں میں سرکاری سر پرستی والی سر گرمیوں پر متعدد مجرمانہ سر گرمیوں کے ذریعہ دہشت گردی کو مالیہ فراہم کئے جانے کا تذکرہ کرتے ہوئے مودی نے دہشت گرد حملوں کی انجام دہی کے لئے دہشت گردوں کی صلاحیتوں پر ضرب لگانے کے مقصد سے ان کے مالیہ پر روک لگانے پر زور دیا ۔ وزیر اعظم نے سی بی آئی اور ریاستی انسداد کرپشن و ویجلنس بیورو کی21ویں کانفرنس اور چھٹویں عالمی کانفرنس برائے اسیٹ ریکوری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیرس میں چند دن قبل ہی جو بھیانک حرکت کا ارتکاب کیا گیا اس سے اس بات کا تلخ اعادہ ہوتا ہے کہ دہشت گردوں کے پاس مالی وسائل کی تکمیل کے لئے قابل لحاظ لچک و قبولیت پائی جاتی ہے ۔ دہشت گردوں کی صلاحیتوں پر روک لگانے کے لئے مالیہ کی منتقلی پر روک لگانا ضروری ہے اس سے حملے کرنے کی ان کی صلاحیتیں کم ہوجائیں گی ۔ مودی نے گزشتہ ہفتہ ترکی میں جی 20کانفرنس کے دوران یہ مسئلہ اٹھایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ منظم جرائم کا عالمی نیٹ ورک پوری دنیا میں معیشتوں کے لئے سب سے بڑا خطرہ بن گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ منظم جرائم سرمایہ کاری اور معاشی ترقی پر ضرب لگا سکتے ہیں ۔ یہ معیشت کے ایک بڑے حصہ پر کنٹرول کرسکتے ہیں یا پھر معیشت میں سرائیت کرسکتے ہیں ۔ منشیات کی منتقلی ، اسلحہ کی سپلائی، انسانوں کی غیر قانونی منتقلی اور دہشت گردی جیسے منظم جرائم کو ناجائز مالیہ فروغ دینے کا سبب بن سکتا ہے ۔ مودی نے جرائم کی روک تھام کے لئے مربوط کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آزادی معیشت اور عالمیانہ کی وجہ سے جرم کے منافع کو دنیا میں کسی بھی مقام پر مشغول کردینے کے مواقع بڑھ گئے ہیں چند سکنڈس میں رقمی منتقلی کے ذرائع کو چھپایاجاسکتا ہے ۔ بد عنوانیوں کے بارے میں مودی نے کہا کہ ہندوستان اس وقت قومی تعمیر کے اہم مرحلہ سے گزر رہا ہے اور حکومت کا مشن ایک ایسے خوشحال ہندوستان کی تعمیر ہے جہاں کسان با صلاحیت ہوں ، ورکرس مطمین ہوں، خواتین بااختیار اور نوجوان خود مکتفی ہوں، لیکن ان مقاصد کے حصول کے لئے کرپشن کے خلاف انتھک لڑائی ضروری ہے ۔ ہندوستان بد عنوانیوں کے خلاف اپنی لڑائی کے عہد کا پابند ہے ۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ عوامی خدمت کی انجام دہی میں کوتاہی اور غیر اطمینان بخش کارکردگی کے مظاہرہ پر45اعلیٰ عہدیداروں کو برطرف کردیا گیا یا ان کے وظیفہ میں تخفیف کی گئی ۔ کالا دھن کے بارے میں انہوں نے کہاکہ ہندوستان نے کئی ممالک کے ساتھ معلومات کے تبادلہ کے معاہدے طئے کئے ہیں اس کے علاوہ غیر معلنہ بیرونی آمدنی و جائیداد اور اطلاق محصول قانون نافذ کیا گیا ہے ۔ جس کے ذریعہ کالا دھن رکھنے پر سخت ترین سزائیں اور مقدمہ کا سامنا ہوسکتا ہے ۔
Stop flow of funds to terrorists, says PM Modi
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں