پی ٹی آئی
ملک میں آبادی کے اضافہ کے ساتھ ساتھ اراضی کی دستیابی میں کمی کا ذکر کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے آج کہا کہ قدرتی وسائل کی حفاظت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں غذا اور صاف پانی کی دستیابی کو یقینی بنائے رکھنے کے لئے قدرتی وسائل کی حفاظت کی جانی چاہئے ۔ صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے گووند بلبھ پنت زرعی یونیورسٹی کے29ویں کانووکشین میں طلبہ و اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ120ملین ہیکٹر اراضی کو مختلف مراحل میں ختم کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کئی طریقوں کو استعمال کرتے ہوئے اراضی کی بہتر حفاظت کی جانی چاہئے ۔ اس طرح ہم غذائی صیانت کے چیلنجوں سے نمٹ سکتے ہیں ۔ لیکن اب کیا ہورہا ہے ۔ جب ہم زرعی مقاصد کے لئے اراضی کمی کا سامنا کررہے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ آبادی میں اضافہ ہورہا ہے ، ہم مٹی کی کم زر خیزی اور خراب آبپاشی وسائل کے باعث زرعی پیداوار میں کمی کا شکار ہیں اور اس سے بہتر نتائج حاصل نہیں ہورہے ہیں ۔ صدر مکرجی نے کہا کہ غذائی صیانت کے کئی پہلو ہیں، زرعی پیداوار میں غذائیت کی سطح آبادی کے لئے بہت اہم ہوتی ہے ۔ سال2015ء میں عالمی فاقہ کشی کے اشاریہ جس میں تین نمایاںاجزاء شامل ہوتے ہیں ان میں مقوی غذا کی کمی، کم وزن اور بچوں کی شرح اموات شامل ہوتی ہیں ۔ اس اشاریہ میں ہندوستان کا مقام دنیا کے104مقامات میں80واں ہے۔ جو مکمل طور پر ناقابل قبول ہے ۔ ہمیں ہماری آبادی کے لئے سے غذاؤں کو وقت مقررہ میں مقوی بنا حالت کو بہتر بنانا ہوگا ۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ عوام کو سخت محنت کرتے ہوئے ہمارے ہاں موجود غذائی وسائل کو محفوظ بنانا ہوگا ، تاکہ غذا اور صاف پانی جیسے خدمات کو بلا وقفہ فراہم کیاجاسکے ۔ اس کے علاوہ آب و ہوا ، وباؤں پر کنٹرول جیسے خدمات کو باقاعدہ بنانا ہوگا اس کے علاوہ تعلیمی ماحولی سیاحت ، اور سوائل فارمیشن اور غذائی دور جدول کو بہتر بنایاجانا چاہئے ۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ گزشتہ20 سالوں کے دوران زراعت کے شعبہ میں ترقی کے باوجود ہندوستان میں زراعت ہنوز موسم پر منحصر ہے ۔ سال2013-14میں بہتر مانسون کے باعث ریکارڈ263ملین ٹن غذائی اشیاء کی پیداوار کے باوجود اس سال 2014-15میں غذائی اشیاء کی پیداوار کم ہوکر253ملین ٹن ہوگئی ہے ۔
Protect natural resources for food security: Pranab Mukherjee
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں