پاکستان - جماعت الدعوۃ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کی میڈیا تشہیر پر پابندی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-05

پاکستان - جماعت الدعوۃ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کی میڈیا تشہیر پر پابندی

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان نے لشکر طیبہ ، جماعت الدعوۃ اور اس کی محاذی تنظیم فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے میڈیا کوریج پر پابندی عائد کردی ہے ۔ میڈیا اطلاعات میں وضاحت کی گئی کہ حکام نے جماعت الدعوۃ کو لشکر طیبہ کی ایک شاخ ہونے کا اعتراف کرلیا ہے ۔ صورتحال میں اچانک یہ تبدیلی در حقیقت امریکی صدر بارک اوباما کے ساتھ نواز شریف کے کئے گئے وعدون کی تکمیل کی جانب ایک قدم ہے۔ پاکستان الکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھاریٹی(پیمبرا) نے پیر کے روز تمام ممنوعہ تنظیموں پر پابندی عائد کرتے ہوئے وضاحت کی کہ یہ قدم اقوام متحدہ کی قرار داد1267کے تحت ہے ۔ اطلاعات میں یہ بھی بتایا گیا کہ عہدیداروں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ احکامات ، امریکی صدر کے ساتھ وزیر اعظم کے وعدوں خی تکمیل کے لئے وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری ہوئے۔ نواز شریف نے گزشتہ ماہ امریکہ کا دورہ کیا تھا اور اسی دوران صدر بارک اوباما سے تفصیلی بات چیت کی تھی، مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کے دوران خصوصی توجہ دہشت گردی پر مرکوز رہی۔ وزیر اعظم نے صدر کو اس بات سے آگاہ کیا کہ اقوام متحدہ کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل افراد اور گروپس کے خلاف موثر کاروائیاں کی جائیں گی۔ شریف کے دورہ کے بعد ایک مشترکہ بیان میں وضاحت کی گئی کہ یہ وعدہ اور اس کی تکمیل سیکوریٹی کونسل کی قرار دادوں کے تحت ہے ۔ پیمرا نے اپنے اعلامیہ میں دعویٰ کیا کہ وزارت داخلہ و وزارت خارجہ کی ہدایت پر یہ قدم اٹھایا گیا ۔ تاہم وزارت داخلہ نے ایک بیان میں صاف الفاظ میں کہہ دیا کہ اس کی جانب کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی ۔ پیمرا نے ممنوعہ72تنظیموں کی ایک باقاعدہ فہرست بھی روانہ کی ہے جو یا تو حکومت پاکستان یا پھر اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ہوئی ۔ ہدایات میں خصوصی طور پر لشکر طیبہ جماعت الدعوۃاور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کا نام شامل ہے جب کہ پاکستان میں مسلکی تشدد اور دہشت گردی میں ملوث دیگر گروپس کا کوئی حوالہ موجو د نہیں ۔ پیمرا کی ہدایت پر تبصرہ کرتے ہوئے جماعت الدعوۃ کے ترجمان محمد آصف نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی قرار داد 1267(2008) تین خانوں میں منقسم ہے ۔ تاہم ہر خانہ می حافظ سعید ذکی الرحمن لکھوی، محمود بہاذق( سعودی شہری) اور حاجی اشرف کا نام خصوصی طور پر اجاگر کیا گیا ہے ۔ حاجی اشرف کا دو سال قبل انتقال ہوچکا ہے ۔ اقوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق ان تمام افراد پر سفری تحدیدات عائد ہیں ۔ علاوہ ازیں ان کے تمام شخصی بینک کھاتے ضبط کرلئے جائیں گے اور انہیں ہتھایر رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ آصف نے بتایا کہ ان تمام پابندیوں کی تکمیل ہورہی ہے تاہم ان کی سر گرمیوں اور اندرون ملک ان کے خطابات پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے ۔

Pakistan bans media coverage of Jamaat-ud-Dawa

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں