منی پور میں گائے معاملہ پر فسادیوں کا ایک بار پھر ضعیف شخص پر حملہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-05

منی پور میں گائے معاملہ پر فسادیوں کا ایک بار پھر ضعیف شخص پر حملہ

امپھال
ایجنسیاں
سرکاری فوقانیہ مرسہ کے ہیڈ ماسٹر کو منی پور میں مبینہ طور پر گائے کا بچھڑا چرانے کے الزام میں قتل کردیا گیا۔ مہلوک ہیڈ ماسٹر کی نعش کا ئیروما کاننگ گاؤں، منی پور ، امپھال مشرقی ضلع میں پیر کی صبح دستیاب ہوئی۔55سالہ محمد حامد علی کی نعش ان کے گھر سے پانچ کلو میٹر دور دستیاب ہوئی ۔ مشتعل ہجوم نے انہیں گائے کے بچھڑے کے ساتھ دیکھا جو ایک گاؤں والے کے باڑے سے گم ہوگیا تھا جس پر انہیں بری طرح زدوکوب کرکے قتل کردیا ۔ علی کی نعش کو امپھال اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لئے لے جایا گیا جب کہ بچھڑے کو ایر بالنگ پولیس اسٹیشن روانہ کیا گیا ۔ اطلاعات کے بموجب علی کو مبینہ طور پر گائے کا بچھڑا چرانے کے الزام میں قتل کیا گیا۔ اس واقعہ کے باعث ریاستی کانگریس ، حکومت کے لئے مشکلات کھڑی ہوگئی ہیں ۔ قتل کی اطلاع پر کائرو ماکٹنگ گاؤں کے سینکڑوںافراد ایر یبونگ ، پولیس اسٹیشن پہنچ کر خاطیوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ ایک مسلم آرگنائزیشن نے مدرسہ ہیڈ ماسٹر کی نعش کی تدفین کرنے سے انکار کرتے ہوئے اس معاملہ میں مرکزکی فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔ اس آرگنائزیشن نے جمعرات کے دن ریاست گیر بند کا اعلان کیا۔ علی ایک نرم دل اور ایماندار استاد تھے انہیں ایک ایسے جرم میں قتل کیا گیا جو انہوں نے کیا ہی نہیں ۔ پولیس جانتی ہے کہ حملہ آور کون ہیں تاہم ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے ۔ ہم ان کی نعش کو جے این آئی ایم ایس سے تدفین کے لئے نہیں لے جائیں گے تا وقتیکہ ان کے ساتھ انصاف نہ ہو۔ حامد رضا الدین کنوینر جوائنٹ ایکشن کمیٹی جو علی کے قتل پر قائم کی گئی ہے نے ہندوستان ٹائمس سے کہا۔

Headmaster lynched for 'stealing cow'; shutdown call in Manipur

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں