بڑھتی عدم رواداری ہندوستان کے تکثیری مزاج کو کھوکھلا کر رہی ہے - آسام وزیر اعلیٰ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-05

بڑھتی عدم رواداری ہندوستان کے تکثیری مزاج کو کھوکھلا کر رہی ہے - آسام وزیر اعلیٰ

گوہاٹی
آئی اے این ایس
وزیر اعظم نریندر مودی پر ایک اور تنقیدی حملہ کرتے ہوئے آسام کے وزیر اعلیٰ ترون گوگوئی نے چہار شنبہ کے دن کہا کہ ہندوستان بھر میں بڑھتی عدم رواداری ، ملک کے تکثیری مزاج کو کھوکھلا کئے جارہی ہے اور اس میں اتنا اضافہ ملک کی تاریخ میں کبھی نہ دیکھا گیا ، گو گوئی نے کہا کہ حالیہ ایام کے سلسلہ وارعدم رواداری اور نفرت انگیز واقعات نے جس بری طرح ملک کی ساکھ کو برباد کیا ہے، اتنا کسی دور میں نہ ہوا ۔ صدر جمہوریہ ہند کے ہم ممنون ہیں کہ جنہوں نے مختصر وقفہ میں تین مرتبہ مداخلت کرتے ہوئے ملک کے تکثیری کردار کو بحال کیا تاکہ عوام امن و امان اور بقائے باہمی کے ساتھ ملک میں زندگی بسر کرسکیں ۔اس سفر میں ملک بھر کے مصنفین ، فنکار، سائنسدانوں نے اپنے ایوارڈ س کو واپس کرتے ہوئے ملک کے تکثیری اقدار اور پر امن بقائے باہمی کویاد دلایا۔ بڑھتی عدم رواداری پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنی آواز بلند کرنے والے افراد کو مبارکباد دیتے ہوئے گوگوئی نے کہا کہ اگر ان افراد کی جانب سے اس طرح کا سخت اور بے ساختہ احتجاج نہ ہوتا تو ان فسطائی طاقتوں کو مزید حوصلہ مل جاتا کہ وہ اپنے ناپاک اور مذموم عزائم کو سرانجام دیتیں۔ نیز گوگوئی نے کہا کہ اس موجودہ نازک موڑ پر سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے اس مشورہ اور تجویز پر عمل کرنا چاہئے کہ راج دھرم ملک کی ضمانت کا خاتمہ کردے گا ۔ مرکزی وزر فائنانس ارون جیٹلی کے ریمارک کے ایوارڈ کی واپسی ایک خود تیار کردہ بغاوت ہے ۔ اور اس معاملہ میں شریکا فراد بی جے پی مخالف پاگل عناصر ہیں ۔ کا حوالہ دیتے ہوئے گوگوئی نے یہ استفسار کیا کہ کہ اس طرح کے واقعات واجپائی کے دور حکومت میں کیوں پیش نہیں آئے؟

Growing intolerance negating country's plural character: Tarun Gogoi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں