اسرائیل کا ہندوستان کے تعاون سے عصری میزائل کا تجربہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-28

اسرائیل کا ہندوستان کے تعاون سے عصری میزائل کا تجربہ

یروشلم
پی ٹی آئی
اسرائیل نے ہندوستان کے ساتھ تیار کردہ زمین سے فضاء میں نشانہ لگانے والے عصری میزائل کا پہلی مرتبہ کامیاب تجربہ کیا ہے جس کا مقصد گیس کے شعبوں جیسی کلیدی اثاثوں کی حفاظت ہے ۔ اپنی نوعیت کا یہ تجربہ کل اس وقت کیا گیا جب ایک بریک8میزائل کو اسرائیل کے بحری جہاز سے فضا میں داغا گیا ۔ اس کے ذریعہ دشمن کے مقام کو صد فیصد کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایاجاسکتا ہے ۔ اسرائیل کے فوجی ذرائع نے پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی ۔ بریک8کا بحری جہاز سے پہلی مرتبہ تجربہ کیا گیا ۔ اس نظام کو اسرائیل کے فضائی دفاع کے حدود تک توسیع دی جاسکتی ہے جب کہ یہ نظام 2برسوں میں کارکرد ہوجائے گا۔ اس سلسلہ میں اگلا تجربہ رواں برس دسمبر میں ہندوستانی بحری جہاز سے کیاجائے گا۔ ذرائع نے یہ بات بتائی۔ توقع ہے کہ آئی این ایس کولکتہ وہ بحری جہاز ہوگا جسے اس تجربہ کے لئے استعمال کیاجائے گا۔ اس میزائل کو مشترکہ طور پر ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی یو) اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز( آئی اے آئی)اسرائیلی نظم و نسق برائے ڈیولپمنٹ آف ویپنس اینڈ ٹکنالوجیکل انفراسٹرکچر ، الٹا سسٹمس ، رافیل اور دیگر کمپنیوں کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ ان میزائلس کی تیاری کے لئے بھارت ڈائمنکس لمٹیڈ( بی ڈی ایل)کی خدمات حاصل کی جائیں گی جب کہ آئی این ایس کولکتہ پر32ٹن کا میزائل نصب کیاجائے گا۔ اسرائیل کی سیکوریٹی فورسس نے کہا کہ اس میزائل سسٹم کو گیس کے شعبوں کی حفاظت کے لئے مقرر کیاجائے گا ۔ علاوہ ازیں اس سے اسرائیل کی بحریہ کی حفاظت میں بھی مدد ملے گا جیسا کہ لبنان کے شیعہ جنگجو گروپ حزب اللہ سے خطرہ لاحق ہے ۔ ہندوستان اور اسرائیل بریک8کو جسے بریک میزائل سسٹم کے ورژن کے تحت اپ گریڈ کیا گیا ہے، پہلے ہی اسے استعمال کررہے ہیں ۔

India & Israel's Barak-8 SAM Development Project(s)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں