پی ٹی آئی
ہندوستان کے ایک مایہ ناز اور ممتاز سائنسداں یوسف حمید کو شعبہ صحت میں اختراعی ٹکنالوجی کے اعلیٰ سطحی پینل کے لئے نامزد کیا گیا ہے ۔ یوسف حمید ادویہ ساز کمپنیCiplaکے نان اگزیکٹیو صدر نشین ہیں اور اب بانکی مون کی جانب سے نامزدگی کے بعد16رکنی پینل میں شامل ہوجائیں گے ۔ سوئیزر لینڈر کے سابق صدر روتھ ڈریفاس اور بوتسوانہ کے سابق صدر فیستس موگائے اس پینل کے شریک صدور ہوں گے ۔ اقوام متحدہ نے وضاحت کی کہ یوسف حمید نے ایڈس اور دیگر بیماریوں کے خاتمہ اور علاج کی کوششوں کی قیادت کی ہے اور ترقی پذیر ممالک میں دیگر ہلاکت خیز بیماریوں کے علاج سے متعلق ادویات کی تیاری میں نمایاں رہنمائی بھی کی ہے ۔
Indian scientist Yusuf Hamied appointed to high-level panel on health by UN chief Ban Ki-moon
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں