ہندوستان اور انڈونیشیا باہمی تجارت کو بڑھاوا دینے کے پابند - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-03

ہندوستان اور انڈونیشیا باہمی تجارت کو بڑھاوا دینے کے پابند

ہندوستان اور انڈونیشیا موجودہ میکانزم کے فروغ کے ذریعہ باہمی تجرات و سرمایہ کاری میں اضافہ کے ساتھ ساتھ دفاع اور انسداد دہشت گردی میں تعاون کو بڑھانے کے پابند ہیں ۔ نائب صدر جمہوریہ محمد حامد انصاری نے آج یہ بات کہی ۔ نائب صدر انڈونیشیا جوسف کلا کے ساتھ انڈونیشیا کے دارالحکومت میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انصاری نے ج نہوں ںے اپنے انڈونیشیائی ہم منصب کے ساتھ دفاع اور انسداد دہشت گردی میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا، کہا کہ دونوں ممالک مختلف مسائل جیسے ماحولیاتی تبدیلی، جنوبی چین کے متنازعہ سمندر میں نقل و حرکت کی آزادی اور بحری سیکوریٹی پر ہمخیال ہیں۔ چھوٹا راجن کے اخراج کے سوال پر حامد انصاری نے کہا کہ دونوں ممالک کی متعلقہ ایجنسیاں مل جل کر کام کررہی ہیں۔ اندونیشیا سے بھرپور تعاون مل رہا ہے ۔ توانائی معاہدہ کا حوالہ دیتے ہوئے انصاری نے اسے2030تک کاربن کے اخراج کو35اور29فیصد گھٹا دینے کے عہد کی علامت قرار دیا۔ قبل ازیں ہندوستان اور انڈونیشیا نے دونوں نائب صدر کی موجودگی میں نئی و قابل تجدید توانائی کے شعبہ اور ثقافتی تبادلہ کے لئے یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے۔ پی ٹی آئی کے بموجب ہندوستان او انڈونیشیا نے آج قابل تجدید توانائی اور ثقافت کے میدان میں معاہدوں پر دستخط کئے۔ دونوں ممالک نے انسداد دہشت گردی اوردفاع میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری نے جنہوں نے اپنے انڈونیشیائی ہم منصب جوسف کلا سے ملاقات کی، کہا کہ خانگی شعبہ کے ذریعہ ایک دوسرے کے ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی ۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ اس کے لئے ہم عصری قانونی ڈھانچہ فراہم کرنے سر گرم ہیں۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ کئی عالمی و علاقائی مسائل پر دونوں ممالک ایک جیسا رخ رکھتے ہیں۔ انہوں نے قبل ازیں جاریہ سال فیسٹیول آف انڈیا کے انعقاد میں ہندوستان کا تعاون کرنے پر انڈونیشیا کا شکریہ ادا کیا ۔ انڈونیشیا ، آسیان کا سب سے بڑا رکن ہے اور ہندوستان اس کی مسلسل تائید کا طلبکار ہے ۔ انصاری نے کہا کہ ہم حکومت انڈونیشیا کو مبارکباد دیتے ہیں کہ اس نے اپریل2015میں60ویں ایشیائی۔ آفریقی کانفرنس کامیابی کے ساتھ معنقد کی ۔ ہم اندونیشیا کو گزشتہ ہفتہ انڈین اوشین رِم اسوسی ایشن کی صدارت سنبھالنے کے لئے بھی مبارکباد دیتے ہیں ۔

India and Indonesia to increase bilateral trade, mutual investments and cooperation in defence and counter-terrorism: Vice President of India Holds bilateral talks with his Indonesian Counterpart

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں