برطانیہ میں مسلمانوں کے خلاف حملوں میں کئی گنا اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-24

برطانیہ میں مسلمانوں کے خلاف حملوں میں کئی گنا اضافہ

لندن
یو این آئی
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں13نومبر کو ہوئے خونریز حملوں کے بعد دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلا ف نفرت میں اضافہ تو ہوا ہی ہے وہیں برطانیہ میں مسلمانوں کے خلاف متعصبانہ اور نسلی حملوں میں300فیصد سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ میں برطانوی حکومت کے ورکنگ گروپ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پیرس حملوں کے بعد ایک ہفتہ کے دوران مسلمانوں کو تعصب کا نشانہ بنائے جانے اور ان پر حملوں کے115واقعات سامنے آئے ۔ مسلمانوں کو نفرت کی بنا پر تعصب کا نشانہ بنانے کے زیادہ تر واقعات میں برطانیہ میں مقیم14سے45خواتین کو اسلامی لباس پہننے پر نشانہ بنایا گیا جب کہ حملہ کرنے والے زیادہ15سے35سالہ انگریز مرد تھے ۔ رپورٹ کے مطابق مسلمانوں کو نفرت پر مبنی حملوں کا نشانہ بنانے کے سلسلہ میں واقعات کی یہ تعداد حتمی نہیں ہے کیونکہ متعصبانہ رویوں کا نشانہ بننے والے کئی افراد نے خوف کی وجہ سے پولیس یا اپنی کمیونٹی گروپس سے اس تعلق سے کوئی رابطہ ہی نہیں کیا۔ حکومتی ورکنگ گروپ کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ زیادہ تر واقعات عوامی مقامات بالخصوص بسوں اور غرینوں میں پیش آئے جہاں حجاب پہنی34خواتین اور8چھوٹے بچوں کو زبانی یا جنسی حملوں کا نشانہ بنایا گیا ۔ ان حملوں کا نشانہ بننے والے بیشتر متاثرین کے مطابق جب ا ن پر حملہ کیاگیا اس وقت کوئی ان کی مدد کے لئے نہیں آیا۔16متاثرین نے کہا کہ ان واقعات نے انہیں خوفزدہ اور اندر سے ہلاکر رکھ دیا ہے اور اب وہ خود کو محفوظ محسوس نہیں کررہے ہیں ۔ عوامی مقامات پر متعصبانہ اور نسلی حملوں کے آٹھ واقعات میں مسلم خواتین کو ان کے بچوں کے سامنے نازیبا کلمات کہے گئے جن سے بچوں کے ذہنوں پر منفی اثر پڑا۔

Hate crimes against Muslims in U.K. nearly triple after Paris attacks: report

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں