پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج انڈین ایڈ منسٹریٹیو سروس( آئی اے ایس) کے نو تقرر عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تناؤ اور جدو جہد سے تبدیلی نہیں آتی ۔ انہوں نے ان عہدیداروں سے کہا کہ وہ مثبت تبدیلی لائیں جس سے قوم کو فائدہ حاصل ہو ۔ انہوں نے نوجوان آئی اے ایس عہدیداروں سے بات چیت کے دوران کہا کہ تناؤ اور جدو جہد سے تبدیلی لائی جاسکتی ، اس کے لئے کتنے افراد کو یکجا کیا جائے گا۔ مودی نے ملک کے آئی ایس عہدیدار کی حیثیت سے ٹریننگ مکمل کرنے والے2013ء بیاچ کے169عہدیداروں کے بیاچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایسی مثبت تبدیلی لائیں جس سے قوم کو فائدہ حاصل ہو ۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی سرویس کے ابتدائی10سال بہت ہی اہم ہوتے ہیں ، اپنی سرویس کے ابتدائی10سالوں میں عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرتے ہوئے اپنی بنیادوں کے قیام کو مستحکم بنائیں۔ مودی نے کہا کہ اکثر نوجوان آئی اے ایس عہدیدارکے نئے خیالات کوپرانی نسل کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن آگے بڑھنے اور لوگوں کو ساتھ لے کر چلنے کا راستہ سخت محنت سے بنتا ہے ۔ لوگوں کو ساتھ جوڑنا ہی آگے بڑھنے کی کلید ہے ۔ وزیراعظم نے ان عہدیداروں کے ساتھ اپنی حکومت کے اہم پروگراموں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور ان سے ان کے فائدے لوگوں تک پہنچانے کے لئے کام کرنے کے لئے کہا۔ ان عہدیداروں نے مرکزی حکومت کے مختلف وزارتوں میں معاون سکریٹری کے طور پر3ماہ کی تربیت مکمل کرلی ہے ۔ یہ آئی اے ایس افسران کا پہلا بیچ ہے جن کی تعیناتی براہ راست مرکزی حکومت میں ہورہی ہے ۔ ان افسران نے وزیر اعظم کے سامنے مدرا، سرکاری کمیونیکیشن کو بہتر بنانے، شہریوں پر مرکوز سرویس مانیٹرنگ ، ایک بھارت سریشٹھ بھارت، سوائل ہیلتھ کارڈ اسکیم اور نشنل منرل ایکسپلوریشن پالیسی پراپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
Develop immunity against 'viral' of corruption: PM Modi to IAS officers
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں