بنگلہ دیش نے الفا لیڈر کو ہندوستان کے حوالے کر دیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-12

بنگلہ دیش نے الفا لیڈر کو ہندوستان کے حوالے کر دیا

نئی دہلی
پی ٹی آئی، یو این آئی
ممنوعہ تنظیم یونائٹیڈ لبریشن فرنٹ آف آسام( الفا) کے20برسوں سے مفرور لیڈر انوپ چیتیا کو آج بنگلہ دیش نے ہندوستان کے حوالے کردیا جس کے لئے مرکزی حکومت بنگلہ دیش پر طویل عرصہ سے دباؤ بنا رہی تھی۔ یہ معنی خیز تبدیلی ممبئی کے انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا راجن کی انڈونیشیا سے حوالگی کے بعد عمل میں آئی ہے۔48سالہ چیتیا جو ممنوعہ یونائٹیڈ لبریشن فرنٹ آف آسام کابانی جنرل سکریٹری ہے، قتل، اغوا بینک میں ڈاکہ، بالجبر رقومات جیسے جرائم کی سرگرمیوں میں ملوث ہے گزشتہ دو دہوں سے ہندوستان کو مطلوب تھا۔ جنگجو لیڈر جس کا اصل نام گوپال باروا ہے کو بنگلہ دیش نے ہندوستانی حکام کے حوالہ کردیا۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ1997ء میں بنگلہ دیش میں گرفتار کئے گئے چیتیا کو آج صبح ہندوستان کے سپرد کردی اگیا ۔ وہ2005ء سے بنگلہ دیش میں پناہ لینا چاہ رہا تھا ۔ چیتیا قتل، اغوااور جبری وصولی کے کئی معاملات میں مطلوب ہے ۔ وہ بنگلہ دیش میں فرضی پاسپورٹ ، سرحد میں در اندازی اور غیر قانونی کرنسی رکھنے کے معاملے میں7برسوں کی سزا کاٹ چکا ہے ۔ اس کی سزا کی مددت2003ء میں ختم ہونے کے باوجود عدالت نے اسے اس وقت تک حراست میں رکھنے کا حکم دیا تھا جب تک کہ ملک میں پناہ کی اس کی درخواست پر فیصلہ نہیں ہوجاتا ۔ چیتیا کو ہندوستان کو سونپنے کا فیصلہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے مابین سیکوریٹی سے متعلق امور پر قریبی تعاون کی وجہ سے کیا گیا ہے ۔ دونوں ملک دہشت گردانہ سر گرمیوں کے لئے اپنی زمین کا استعمال نہیں ہونے دینے کے لئے پابند عہد ہیں ۔ حکومت کے اعلیٰ ذرائع نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ یہ حوالگی وزیر اعظم نریندر مودی کی شخصی مداخلت کے علاوہ این ایس اے کے اجیت ڈوول کی سر گرمیوں کے باعث عمل میں آئی ہے۔ ہندوستان گزشتہ د دہوں سے چیتیا کی حوالگی کا مطالبہ کرتے آرہا ہے لیکن بنگلہ دیش کی مختلف حکومتوں نے ہند۔ بنگلہ دیش حوالگی مجرمین کے معاہدہ نہ ہونے کے باعث اسے مسترد کردیا تھا۔ شیخ حسینہ حکومت نے چیتیا کی جانب سے ایک تحریری درخواست جس میں کہا گیا تھھا کہ وہ ہندوستان کو روانگی کا خواہاں ہے ، آخر کار اسے ہندوستان کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ چیتا کی حوالگی کا فیصلہ شیخ حسینہ نے شخصی طور پر کیا ہے کیونکہ ان کی پالیسی ہے کہ کسی کو بھی بنگلہ دیش کی سر زمین سے مخالف ہندوستان سر گرمیاں انجام دینے کی اجازت نہ دی جائے۔ شیخ حسینہ کی وزارت عظمی کی پہلی میعاد کے دوران چیتیا کو غیر ملکی قوانین، پاسپورٹ قانون اور بنگلہ دیش میں غیر قانونی داخلہ کے الزامات کے تحت21دسمبر1997ء کو الفا قائد چیتیا کو ڈھاکہ پولیس نے گرفتار کیا تھا ۔ اس کے علاوہ ان پر غیر ملکی کرنسی ، آتشیں اسلحہ اور سٹیلائٹ فون رکھنے کا بھی الزام عائد کیا گیا تھا، اس طرح چیتیا کو بنگلہ دیش میں7سال کی سزائے قید سنائی گئی تھی ۔ تاہم جیل کی میعاد کی تکمیل کے بعد بھی اسے رہا نہ کرنے اور سیاسی پناہ گزین کے طور پر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ اسی دوران پی ٹی آئی کے بموجب وزیر اعظم نریندر مودی نے بنگلہ دیش کی جانب سے الفا کے سرکردہ لیڈر انوپ چیتیا کو ہندوستان کے حوالگی کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ سے بات کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں مدد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ دفتر وزیر اعظم نے اپنے ٹوئٹ پیام میں بتایاکہ وزیر اعظم مودی نے بات چیت کے دوران انہیں دیوالی کی مبارکباد بھی دی اور دہشت گردی سے لڑائی میں مدد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ممنوعہ تنظیم الفا کے بانی جنرل سکریٹری انوپ چیتیا کئی معاملات بشمول قتل، اغوا ، بینک میں ڈاکہ جبری وصولی حاصل کرنے کے کئی الزامات کے تحت گزشتہ دو دہوں سے ہندوستان کو مطلوب تھا ۔ اسے آج بنگلہ دیش نے ہندوستان کے حوالہ کیا۔

Bangladesh deports top Ulfa leader Anup Chetia to India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں