آئی اے این ایس، پی ٹی آئی
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تنازعہ کشمیر حل کرنے میں مداخلت کے لئے امریکہ انتہائی مناسب فریق ثابت ہوگا ۔ واشنگٹن میں صدرسنیٹ فارن ریلیشنس کمیٹی باب کروکر اور اس کے اعلیٰ ارکان کے ساتھ ملاقات اور بات چیت کے بعد نواز شریف نے امریکی سینٹرس پر یہ تاثر مرتب کرنے کی کوشش کی۔ شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران ہندوستان کو چار نکاتی امن تجویز پیش کی تھی ۔ ڈان آن لائن نے بتایاکہ نواز شریف نے امریکی سینیٹرس کو اسی چار نکاتی تجویز کی تفصیلات سے واقف کرایا ۔ بیان کے مطابق پاکستان نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کو پاکستانی علاقوں میں تخریب کاری میں ہندوستان کے ملوث ہونے سے نہ صرف آگاہ کیا بلکہ اس سلسلہ میں تین ثبوت بھی پیش کئے۔ نواز شریف چار روزہ دورہ امریکہ پر منگل کو واشنگٹن پہنچے تھے اور صدر بارک اوباما کے علاوہ نائب صدر جوزف بائیڈن اور متعدد ارکان کابینہ کے ساتھ باہمی مفادات سے وابستہ وسیع ترمسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ پی ٹی آئی کے بموجب پاکستان نے کہا کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان آئندہ بات چیت کے دوران اپنے ملک میں تخریبی سر گرمیوں میں نئی دہلی کے مبینہ کردار پر تین ڈوزیٹرں کی نقول ہندوستان کے ھوالے کرے گا۔ پاکستان کے معتمد خارجہ اعزاز احمد چودھری نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ جب ہندوستان سے ہماری بات چیت ہوگی تو اسے تین ڈوزیٹرس حوالے کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں چودھری نے کہا کہ یہ ڈوزیئرس امریکہ کے حوالے کردیے گئے ہیں ۔ کیوں کہ وہ ایک اہم حلیف ہے اور پاکستان کے بین الاقوامی حلیفوں کو اس تعلق سے واقف ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت فی الحال ڈوزیئرس کے مواد کا انکشاف کرنے کے موقف میں نہیں ہے ۔ حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں فیصلہ لیے جانے کے بعد ہم اس کا انکشاف کریں گے ۔ وزیر اعظم نواز شریف کے چار روزہ دورہ امریکہ کے درمیان پاکستان کے قومی سلامتی مشیر سرتاج عزیز نے کل امریکہ کو تین علاحدہ ڈوزیئرس حوالے کیے اور حکومت ہند پر الزام عائد کیا کہ وہ کراچی، بلو چستان اور فاٹا (وفاقی انتظام قبائلی علاقوں) میں تخریبی سر گرمیوں میں ملوث ہے۔ چودھری نے کہا کہ شریف نے کل کیری کے ساتھ اپنی ملاقات میں بلو چستان ، کراچی اور فاٹا میں ہندوستانی ایجنسیوں کے تخریبی کردار سے واقف کرایا ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے تاہم کہا کہ وہ ڈوزیئر کے تعلق سے لا علم ہیں ۔ پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ ہمارے پاس ڈوزیئرس ہیں۔ پاکستان نے قبل ازیں کہا تھا کہ اس نے اقوام متحدہ کو ڈوزیئرس حوالے کیے ہیں۔ تاہم عالمی ادارہ نے الزامات پر کوئی توجہ نہیں دی۔
US most relevant country to intervene in Kashmir dispute: Pak PM
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں