پی ٹی آئی
میونسپل کارپوریشن دہلی کے صفائی ورکرس کی جانب سے تنخواہوں اور بقایاجات کی عدم ادائیگی کے لئے ہڑتال کے تعقل سے چیف منسٹر اروند کجریوال نے گورنر نجیب جنگ پر زور دیا کہ وہ دہلی ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کو ہدایت دیں کہ فوری بلدی اداروں کو واجب الادا 1,600کروڑ روپے ادا کریں ۔ دہلی کے دینوں میونسپل کارپوریشنوں کو مالی بحران کا حوالہ دیتے ہوئے چیف منسٹر کجریوال نے کہا کہ بلدی اداروں کی سر گرمیاں متاثر ہورہی ہیں اور انہوں نے یکم اکتوبر کو اس مسئلہ کو ایک اجلاس کے دوران مرکزی وزیر شہری ترقیات کے ساتھ اٹھایا تھا ۔ گورنر کو موسومہ مکتوب میں کجریوال نے کہا کہ میونسپل کارپوریشنوں پر مالی دباؤ کے سبب وہ کچرے کی نکاسی جیسے اہم امور انجام دینے میں ناکام ہورہے ہیں ۔ میونسپل کارپوریشنس اپنے صفائی ملازمین کو ماہانہ تنخواہوں کی اجرائی میں تاخیر کررہے ہیں جس کے نتیجہ میں ہڑتالوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دہلی نے منصوبہ بند اور غیر منصوبہ بند مد میں فنڈس اور گرانٹس تینوں کارپوریشنوں جاری کرنے کی کوششیں کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشنوں کو آمدنی کے اصل ذرائع پراپرٹی ٹیکس ہیں اور کہا کہ دہلی ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کی جانب سے انہیں پراپرٹی ٹیکس کے تحت1,600کروڑ روپے سے زیادہ رقم واجب الادا ہے ۔ جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کو765کروڑ روپے شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کو570کروڑ روپے اور مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن کو تقریبا200کروڑ روپے ڈی ڈی اے کی جانب سے واجب الادا ہیں ۔ انہو ں نے گورنر پر زور دیا کہ وہ اس معاملہ کا جائزہ لیں اور ڈی ڈی اے کو موضوع ہدایات جاری کریں کہ پراپرٹی کے بقایات جات میونسپل کارپوریشنوں کو جلد سے جلد ادا کریں ۔ تنخواہوں اور بقایات کی ادائیگی ملازمتوں کو باقاعدہ بنانے میں مفت ہیلت کارڈ کی اجرائی کے مطالبات پر صفائی ورکرس23اکتوبر سے ہڑتال پر ہیں ۔
Delhi CM Kejriwal urges LG Najeeb Jung to direct DDA to clear dues to MCDs
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں