ضلع سامبا جموں میں پاکستانی رینجرس کی فائرنگ - دو شہری زخمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-26

ضلع سامبا جموں میں پاکستانی رینجرس کی فائرنگ - دو شہری زخمی

جموں
آئی اے این ایس
جموں علاقہ کے ضلع سامنا میں پاکستانی رینجرس کی جانب سے آج رات کی گئی شل باری میں دو شہری زخمی ہوئے۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی ۔ پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے یہاں آئی اے این ایس کو بتایا کہ پاکستانی رینجرس نے کل رات9:20بجے بین الاقوامی سرحد سے شل باری اور فائرنگ شروع کی ۔ عہدیدار نے بتایا کہ بارڈر سیکوریٹی فورس (بی ایس ایف) کی جانب سے موثر جوابی فائرنگ کی گئی جو آج صبح تین بجے تک جاری رہی۔ ضلع سامبا کے دیہات ماوا کی رہائشی40سالہ کلا شودیوی اور 45سالہ پریتم چند پاکستانی شل باری میں زخمی ہوئے ۔ علاقہ کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر(ایس ایچ او) نے زخمیوں کو بلٹ پرو ف گاڑی میں سامبا ڈسٹرکٹ ہاسپٹل کو روانہ کیا وہاں سے ڈاکٹروں نے کلا شو دیوی کو جموں کے گورنمنٹ میڈیکل کالج ہاسپٹل کو رونہ کیا۔ پولیس عہدیدار نے بتایا کہ پاکستانی فوج بین الاقوامی سرحد سے دیہات بوبیان پر بھی اندھا دھند فائرنگ کی ۔ عہدیدار نے کہا کہ رات11:30بجے پاکستانی فائرنگ شروع ہوئی اور صبح2:30بجے تک جاری رہی ۔ جمعہ کے دن بھی ضلع سامبا میں بین الاقوامی سرحد سے پاکستان کی بلا اشتعال شل باری میں ایک شہری ہلاک ہوا تھا۔

Two civilians injured in the Pak firing on Indian areas in Samba district

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں