پی ٹی آئی
شیو سینا کے صدر ادھو ٹھاکرے نے بی جے پی کے ساتھ ان کی پارٹی کے تلخ تعلقات کے بارے میں اپنی خاموشی توڑتے ہوئے پاکستان، بیف رام مندر اور مہنگائی جیسے مسائل پر اتحادی جماعت پر تنقید کی لیکن عنقریب مہاراشٹرا حکومت سے دستبرداری کے امکان کو مسترد کردیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دادری ہلاکت واقعہ سے ملک کو شرمندگی اٹھانی پڑ رہی ہے نہ کہ پاکستان کے ساتھ کھیل کود یا ثقافت کے تعلقات کے خلاف شیو سینا کی مہم سے۔ ادھو ٹھاکرے نے آج شام دادر میں شیواجی پارک پر شیو سینا کی روایتی دسہرہ ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ مفتی محمد سعید کے ساتھ جا سکتے ہیں تو آپ کو شیو سینا کی بھی بات سننی چاہئے ۔ بی جے پی کے ساتھ شیو سینا کے ترک تعلق کی قیاس آرائیوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ کب تک اقتدار میں رہنا ہے ۔ ہمیں کام کرنے دیں ۔ اب ہم اقتدار میں ہیں ۔ بی جے پی نے حال ہی مین شہر یار خان اور سدھیندر کلکرنی سے متعلق واقعات پر شیو سینا پر تنقید کی تھی ، ایودھیا مسئلہ پر بی جے پی کا مضحکہ اڑاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سنتے آرہے ہیں کہ مندر وہیں بنائیں گے لیکن تاریخ نہیں بتائیں گے ۔ شیو سینا کے ہندو توا ایجنڈہ کا ذکر کرتے ہوئے ادھو نے کہا کہ اگر ہندو ختم ہوجائے گا تو کیا یہ ملک بچے گا۔انہوں نے بیف کھانے کی افواہوں پر اتر پردیش کے دادری مین ایک شخص کی ہلاکت کے بارے میں کہا کہ بیف کی لوگوں کے گھروں میں تلاش کے بجائے اس ملک کو ہندو راشٹرا قرار دیاجائے اور یکساں سیول کوڈ نافذ کیاجائے ۔ شیو سینا کے صدر نے کہا کہ گائے پر کیوں بات کی جارہی ہے اس کے بجائے مہنگائی پر بات کریںَ ضروری اشیاء کی قیمتوں پر کنٹرول کرنا کیوں ممکن نہیں ہے ؟ جو حکومت قیمتوں کے اضافہ کو روک نہیں سکتی وہ بیکار ہے ۔ ممبئی مین غلام علی کے کنسرٹ کی شیو سینا کی جانب سے مخالفت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ میں نے منتظمین کو بتایا کہ میں جگجیت سنگھ اور غلام علی کے گیت پسند کرتا ہوں لیکن میں نے انہیں پاکستان کی جانب سے ہندوستانی سپاہیوں کی ہلاکت کو یاد دلایا ۔ پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کی میزبانی پر بی جے پی کے سابق نظریہ ساز سدھیندر کلکرنی پر سیاہی سے شیو سینکوں کے حملے پر تنقید کر جواب دیتے ہوئے ادھو نے دلت بچوں کی ہلاکت پر مرکزی وزیر وی کے سنگھ اور شمالی ہندوستانیوں کے بارے میں تبصرہ پر مرکزی وزیر کرن رجیجو پر تنقید کی ۔ انہوں نے کہا کہ مجلس کے لیڈر اسد الدین اویسی نے اورنگ زیب کی مزار پر اپنا سر جھکایا۔ انہو نے کہا کہ میں حولدار عبدالحمید کی قبر پر اپنا سر جھکانے کے لئے تیار ہوں ۔
India's image maligned due to Dadri lynching, Shiv Sena chief Uddhav Thackeray
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں