سعودی عرب کی مسجد پر حملہ کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-28

سعودی عرب کی مسجد پر حملہ کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی

سعودی حکام نے بتایا کہ ملک کے جنوبی علاقہ میں ایک مسجد پر گزشتہ شب بم دھماکے میں ان کا ہی ایک ہم وطن ملوث ہے۔ داعش نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔ وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے34سالہ بمبار کی شناخت سعد سعید الحرسی کی حیثیت سے کی ۔ حملہ نرجان شہر میں اسماعلیہ شیعہ اقلیت کی ایک مسجد پر ہوا ۔ بعد نماز مغرب اس حملہ میں تین شخص جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہوئے۔ سائٹ انٹلی جنس گروپ نے بتایا کہ داعش سے وابستہ ایک اور عسکری گروپ حجاز پرونس نے حملہ کیا۔ سعودی عرب میں مساجد کو نشانہ بنانے کا یہ چوتھا واقعہ ہے ۔ سعودی وزارت داخلہ کے سیکوریٹی ترجمان نے گزشتہ روز نجران کی مسجد المشہد میں خو د کش حملہ کرنے والے بمبار کی شناخت جاری کرتے ہوئے بتایا کہ35سالہ حملہ آور سعد سعید الحارثی سعودی شہری تھا۔ سرکاری ذرائع سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے حملہ آور کا تعلق سعودی عرب کے پر فضا مقام الطائف سے تھا ۔ وہ شام سے واپسی پر غیر قانونی طریقے سے سعودی عرب داخل ہوا۔ وہ اپنے اہل خانہ سے چھپ کر چار برس شام میں داعش کے ساتھ گزار کر آی اتھا ۔ خود کش حملہ آور کے والد نے جمادی الاول1433ھ حکومت کو اپنے بیٹے سعد کی سعودی عرب سے لبنان اور پھر وہاں سے شام جانے کی اطلا ع دی تھی ۔

ISIS claims deady suicide attack on mosque in Saudi Arabia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں