26/اکتوبر جکارتہ اے۔ایف۔پی
مفرورانڈر ورلڈ ڈان چھوٹا راجن جو ہندوستان میں قتل کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھا، انڈونیشیا میں گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ آسٹریلیائی پولی سے ملی ایک خفیہ اطلاع پر انڈونیشیائی حکام نے راجندر سدا شیو نکلجے عرف چھوٹا راجن کو سڈننی سے مشہور تفریحی جزیرہ بالی میں آمد پر کل گرفتار کرلیا ۔ بالی پولیس کے ترجمان ہیری ویانٹو نے بتایا کہ55سالہ چھوٹا راجن کو جو ہندوستان میں جرائم کا مبینہ سر غنہ ہے، تقریبا دو دہائیوں تک بچتے پھرنے کے بعد بالآخر گرفتار کرلیا گیا۔ انٹر پول نے اس کے خلاف1995میں نوٹس جاری کی تھی۔ ویانٹو نے کہا کہ ہمیں کنبیرا پولیس سے اطلاع ملی کہ ایک قاتل جس کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس ہے، اتوار کو بالی پہونچنے والا ہے ، ہم نے اس شخص کو کل ایر پورٹ پر گرفتار کرلیا ۔ ہماری معلومات کے مطابق یہ شخص ہندوستان میں15تا 20قتل میں ملوث ہے ۔ بالی پولیس ، انٹر پول اور ہندوستانی حکام کے ساتھ تعاون کررہی ہے ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ امکان ہے کہ نکلجے کو ہندوستان کے حوالے کردیاجائے گا ۔ آسٹریلیائی وفاقی پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ کنبیرا میں انٹر پول نے انڈونیشیائی حکام کو چوکس کیا جنہوں نے ہندوستانی حکام کی درخواست پر نکلجے کو گرفتار کرلیا ۔ وفاقی پولیس نے گزشتہ ماہ توثیق کی تھی کہ چھوٹا راجن آسٹریلیا میں اپنی شناخت بدل کر رہ رہا ہے ۔ اس سلسلہ میں آسٹریلیائی حکام کا ہندوستانی حکام کے ساتھ تبادلہ خیال جاری تھا۔ آسٹریلیائی پولیس کے ترجمان نے تاہم مزید تفصیل نہیں بتائی۔ انٹر پول کی ویب سائٹ کے مطابق نکلجے ہندوستان کے شہر ممبئی میں پیدا ہوا اور قتل و غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور انہیں استعمال کرنے کے بشمول کئی جرائم میں مطلوب تھا۔Gangster Chhota Rajan arrested in Indonesia, govt says he will be brought to India
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں