حفظان صحت کے لیے بجٹ میں اضافہ کرنے توگڑیا کا مرکز کو مشورہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-27

حفظان صحت کے لیے بجٹ میں اضافہ کرنے توگڑیا کا مرکز کو مشورہ

وی ایچ پی لیڈر پروین توگڑیا نے مرکز پر زور دیا ہے کہ حفظان صحت کے لئے بجٹ اختصاص میں اضافہ کرے اور دعویٰ کیا کہ بنگلہ دیش جیسا غریب ملک اس اہم سماجی شعبہ میں ہندوستان سے زیادہ خرچ کررہا ہے ۔ توگڑیا نے یہاں کہا کہ ملک میں تقریبا چالیس کروڑ لوگ ایسے ہیں جن کی ماہانہ آمدنی ایک ہزار روپے سے زیادہ نہیں۔ ان کے لئے خانگی ہاسپٹلس اور ڈیاگناسٹک سنٹر تک رسائی حاصل کرنا خارج از بحث ہے ۔ سرکاری مراکز صحت کی تعداد ناکافی ہے ۔ حکومت کو صحت پر زیادہ خرچ کرنا چاہئے۔ فی الحال نگہداشت صحت کے لئے ہمارا بجٹ اختصاص انتہائی ناکافی ہے ۔ بنگلہ دیش جیسا غریب ملک اس اہم سماجی شعبہ پر ہم سے زیادہ مصارف کررہا ہے ۔ وی ایچ پی کے بین الاقواکی کارگزار صدر کل رات دیر گئے شہر میں ڈاکٹروں کے ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے اس تقریب میں انڈیا ہیلتھ لائن (آئی ایچ ایل) کا افتتاح کیا جس کا مقصد غریب ترین افراد کے لئے معیاری نگہداشت صحت کو قابل رسائی بنانا ہے ۔ مرکز نے2014-15کی بجٹ میں حفظان صحت کے لئے مختص بجٹ میں زائد از 10فیصد کی کمی لائی ہے ۔

Centre should hike budget allocation for health: Pravin Togadia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں