تلنگانہ کے سول سروس عہدیداروں کی تعداد میں اضافہ کی وزیر داخلہ سے وزیر اعلیٰ کی خواہش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-29

تلنگانہ کے سول سروس عہدیداروں کی تعداد میں اضافہ کی وزیر داخلہ سے وزیر اعلیٰ کی خواہش

حیدرآباد
اعتماد نیوز
چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سے ملاقات کرتے ہوئے نئی ریاست تلنگانہ کے لئے سیول سرویس عہدیداروں کی تعداد میں اضافہ کرنے کی درخواست کی ۔ اپنے دورہ دہلی کے تیسرے دن آج چیف منسٹر نے پارٹی کیا رکان پارلیمنٹ جتندرریڈی، ونود کمار، اور ریاستی ڈی جی پی انوراگ شرما کے ساتھ راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر چیف منسٹر نے ریاست میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال سے واقف کروایا ۔ انہوں نے ہائی کورٹ کی تقسیم کے مسئلہ کی عاجلانہ یکسوئی کرنے کی درخواست کی ۔ چیف منسٹر نے مرکز کی جانب سے ریاست کو جاری کئے جانے والے فنڈس کی اجرائی اور دیگر مسائل کو آنے والے پارلیمنٹ اجلاس سے قبل حل کرنے کی خواہش کی ۔ وزیر داخلہ سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ٹی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ ڈی ونود کمار نے کہا کہ آندھر اپردیش تنظیم جدید بل میں تلنگانہ سے جو بھی وعدے کئے گئے تھے اس پر عمل آوری کرنے کی خواہش کی تھی ۔ تنظیم جدید بل کے شیڈول9اور10کے تحت آنے والے سرکاری ادارو ں اور کارپوریشنس کے ملازمین کی تقسیم کے عمل کو جلد از جلد مکمل کرنے پر بھی توجہ دہانی کی گئی۔ اسی طرح ریاست کے لئے سیول سرویس عہدیداروں کی تعداد میں اضافہ کرنے کی خواہش کی گئی ۔ چیف منسٹر نے راجناتھ سنگھ سے ان کے محکمہ کی جانب سے سڑکوں کے لئے جاری کئے جانے والے فنڈس کو تلنگانہ ریاست کے لئے مختص کرنے کی درخواست کی۔ ونود کمار نے بتایا کہ چیف منسٹر کی جانب سے مختلف تجاویز اور درخواستوں کی سماعت کے بعد وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے ہائیکورٹ کی تقسیم کے عمل کے ساتھ تلنگانہ کے دیگر مسائل کی یکسوئی کا تیقن دیا ہے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر چیف منسٹر نے ماہ دسمبر میں ان کی جانب سے اہتمام کئے جانے والے چنڈی یگنم( پوجا) کی تقریب میں شرکت کی صدر جمہوریہ کو دعوت دی ۔ چیف منسٹر23تا27دسمبر اپنے آبائی ضلع میدک کے ایراولی کے پاس واقع اپنے فارم ہاؤز میں اس پوجا کا اہتمام کرنے والے ہیں جس میں1100سے زائد پجاری حصہ لیں گے۔ یہ پوجا پانچ دنوں تک جاری رہے گی۔

CM KCR meets Home Minister Rajnath Singh over separate HC

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں