نتیش کمار کو ممتا بنرجی کی تائید پر مغربی بنگال سیاست میں ہلچل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-28

نتیش کمار کو ممتا بنرجی کی تائید پر مغربی بنگال سیاست میں ہلچل

اسمبلی انتخابات بھلے بہار میں ہورہے ہیں مگر اس کی آہٹ مغربی بنگال میں محسوس کی جارہی ہے ۔ نتیش کمار کے حق میں وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کی اپیل پر بیان بازی کا دور شروع ہوگیا ہے ۔ ایک طرف جہاں اس اپیل کو ممتا بنرجی کے خوف سے تعبیر کیاجارہا ہے وہیں اس بیان کے تناظر میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخاب میں نئی خیمہ بندی کے طور پر دیکھاجارہا ہے ۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے گزشتہ دنوں ٹوئٹ کرتے ہوئے بہار کے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ نتیش کمار کے حق میں ووٹنگ کریں ۔ اپوزیشن جماعتوں کا دعویٰ ہے کہ ممتا بنرجی شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ کی سی بی آئی جانچ میں تیزی، سابق معاون مکل رائے کے ذریعہ نئی پارٹی کی تشکیل اور اسمبلی انتخابات میں مرکزی فورسیس کی تعیناتی کے امکانات کی وجہ سے خوف میں مبتلا ہیں۔ سیاسی تجزیہ نگار پریتم بوس کے مطابق بہار میں اگر بی جے پی اور مودی کامیاب ہوجاتے ہیں تو ان کا اگلا ہدف مغربی بنگال ہوگا اور اس کے لئے ہر ممکن حربے آزمائے جائیں گے ۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کو یقین ہے کہ بہار انتخابات کے نتائج کے بعد بنگال میں سیاسی منظر نامہ میں تبدیلی آئے گی۔

Bihar polls: Mamata Banerjee lends full support to Nitish

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں