بیف مسئلہ بی جے پی قائدین کی عدم رواداری کا عکاس - کانگریس سینئر قائد جئے رام رمیش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-24

بیف مسئلہ بی جے پی قائدین کی عدم رواداری کا عکاس - کانگریس سینئر قائد جئے رام رمیش

حیدرآباد
پی ٹی آئی
کانگریس کے سینئر قائد جئے رام رمیش نے کہا کہ بیف کے مسئلہ پر حالیہ تنازعہ ، بی جے پی کے چند قائدین اور اعلیٰ عہدیداروں کی عدم رواداری کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا میرا احساس ہے کہ کھانے کی ترجیحات کو زبردستی مسلط نہیں کیا جاسکتا۔ آپ قانون نہیں بتا سکتے ۔ آپ یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ بیف نہ کھائیں ۔ آپ کل دال مکھن، مٹر پنیر نہ کھانے کی بات بھی کہہ سکتے ہیں ۔ یہ تمام احمقانہ باتیں ہیں۔ سوچیں کہ آخر ہندوستان کدھر جارہا ہے ؟ آیا آپ اب فیصلہ کریں گے کہ عوام کیا کھائیں اور کیا پئیں۔ آپ کیا کہناچاہتے؟ میرے کہنے کا مقصد یہ ہے کہ آر ایس ایس ، ابتداء سے ہی غیر جمہوری تنظیم ہے ۔ پی ٹی آئی سے بات چیت کرتے ہوئے جئے رام رمیش نے چیف منسٹر ہریانہ منوہر لال کھٹر کا حوالہ دیا جس میں کھتر نے کہا تھا کہ مسلمانوں کو ہندوستان میں رہنا ہے تو انہیں بیف کھانا ترک کرنا پڑے گا ۔ بیف مسئلہ پر اتر پردیش میں بی جے پی قائدین نے چند افراد کو نشانہ بنایا تھا ۔ ان واقعات کا تزکرہ رکرتے ہوئے کانگریس قائد نے کہا کہ پورا تنازعہ بی جے پی کے چند قائدین اور اعلیٰ عہدیداروں کی عدم رواداری کو ظاہر کرتا ہے ۔ کانگریس کے ایم پی نے کہا کہ بیف کھائیں یا نہ کھائیں۔ یہ کسی کا بھی نجی معاملہ ہے لیکن اب کھانے کے ذوق پر پابندی لگائی جارہی ہے جو مناسب نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرا احساس ہے کہ حقیقت میں زمانہ قدیم میں یہاں بیف کھایاجاتا تھا ۔ تاریخ کے اوراق کی ورق گردانی کی جائے تو یہ واضح ہوجائے گا کہ یہاں زمانہ قدیم میں لوگ بھیف کھاتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بیف کھاتے ہیں یا نہیں یہ آپ کا شخصی معاملہ ہوسکتا ہے مگر جہاں تک میرے خاندان کی بات ہے اس میں چند لوگ ایسے ہیں جو بیف کھاتے ہیں تمام لوگ سبزی خور نہیں ہیں۔ اس کے باوجود میں ہندو ہوں میرا ذوق ان لوگوں سے مختلف ہے میں پانچ برسوں تک بیرونی ممالک میں رہ چکا ہوں ۔ وہاں بھی میں سبزی خور تھا اسی لئے نہیں کہ میں ہندو ہوں لیکن میرے بچے، سبزی خور نہیں ہیں جہاں تک میرا معاملہ ہے میں کھانے کے ذوق پر پابندی عائد کرنے کی اجازت نہیں دیتا ۔ ان پر چھوڑ دیتا ہون کہ آپ جو چاہے کھائیں تحفظات کے مسئلہ کے بارے میں جے رام رمیش نے کہا کہ وہ تحفظات کی پالیسی جاری رکھنے کے حق میں ہیں ، اس پر نظر ثانی کرنے یا اس کا جائزہ لینے کی ضرورت نہیں ہے ۔ سماجی انصاف دلانے کا مقصد ہنوز پورا نہیں ہوا ہے ۔ اس لئے میرا شخصی نظریہ ہے کہ تحفظات کی پالیسی کو جاری رکھا جائے ۔ انہوں نے سماجی انصاف کے ثمرات کو کمزور طبقات کو مزید پہنچانے کی اشد ضرورت ہے ۔ میں اس بات سے اتفاق نہیں کروں گا کہ تحفظات کی فراہمی کے سلسلہ کو موخر کردیاجائے ۔ رمیش نے یہ بات کہی۔

Beef Controversy Reflects 'Intolerance' of BJP Leaders: Jairam Ramesh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں