عدم رواداری - 12 فلم سازوں نے نیشنل فلم ایوارڈ واپس کر دئیے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-29

عدم رواداری - 12 فلم سازوں نے نیشنل فلم ایوارڈ واپس کر دئیے

پونے، ممبئی، نئی دہلی
پی ٹی آئی
ایف ٹی آئی آئی چیر مین کی حیثیت سے گجیندر چوہان کے تقرر کی منسوخی کے لئے حکومت کو مجبور کرنے میں ناکامی کے بعد احتجاجی طلباء نے آج یکطرفہ طور پر اپنی139روزہ ہڑتال سے دستبرداری اختیار کی لیکن احتجاج جاری رکھنے کا عزم کیا جب کہ10ممتاز فلم سازوں نے ان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اور ملک میں بڑھتی ہوئی عدم رواداری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے قومی ایوارڈ س واپس کردئیے ۔ ایف ٹی آئی آئی اسٹوڈنٹس اسوی ایشن کے نمائندہ وکاس ارس نے پونے میں بتایا کہ ہم طلباء کے مفاد میں اجتمادی فیصلے کے طور پر ہڑتال ختم کررہے ہیں اور فوری اثر کے ساتھ جماعتوں میں واپس جارہے ہیں لیکن ہمارا احتجاج جاری رہے گا ۔ ہم اپنی لڑائی کو آگے بڑھائیں گے ۔ ایک ایسے وقت جب کہ فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا میں طویل تعطل ختم ہوگیا ہے دس ممتاز فلمسازوں بشمول دیبانکر بنرجی اور آنند پٹوردھن نے ممبئی میں اعلان کیا کہ وہ طلباء کے مسائل کی یکسوئی اور عدم روادیر کے ماحول پر حکومت کی بے حسی پر احتجاج کرتے ہوئے باوقار نیشنل ایوارڈس واپس کررہے ہیں ۔ انہوں نے صدر جمہوریہ پرنب مکرجی اور وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط میں لکھا کہ فلمسازوں کی حیثیت سے ہم ایف ٹی آئی آئی طلباء کے ساتھ ہیں اور ہم احتجاج کا پورا بوجھ ان پر نہیں ڈال سکتے ۔ ہم ہمیں دئیے جانے والے سرکاری اعزاز کو واپس کرنے کے لئے مجبور محسوس کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قتل و غارتگری کی منصوبہ بندی کرنے والی طاقتوں سے پوچھ تاچھ کے بغیر انہیں معاف کرنے سے ہمارے ملک کو تباہ کرنے والی بد نما طاقتوں کی خفیہ قبولیت کا پتہ چلتا ہے ۔ ایف ٹی آئی آء کے طلباء نے یہ یکطرفہ اعلان ایک ایسے وقت کیا جب احتجاجیوں اور وزارت اطلاعات و نشریات کے نمائندوں کے درمیان کوئی مرتبہ ہونے والی بات چیت تعطل ختم کرنے میں ناکام رہی اور دونوں فریق چوہان کو ہٹانے کے معاملہ پر ا پنے اپنے موقف پر قائم رہے ۔ احتجاجی طلباء کے نمائندہ نے اعلان کیا کہ اب وہ وزارت اطلاعات و نشریات کے ساتھ کوئی سر گرم بات چیت نہیں کریں گے ۔ ہڑتال سے دستبرداری کے باوجود کیمپس میں بے چینی کے اظہار کی علامت میں انہوں نے کہا کہ اب یہ معاملہ ان پانچ تقررات سے آگے ہوگیا ہے جن پر ہم نے سوال اٹھایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دائیں بازو کا رویہ بے نقاب ہوگیا ہے اور ہم جانتے ہیں کہ ملک کون چلارہا ہے ۔ ان کا شارہ بی جے پی کی نظریاتی سر پرست آر ایس ایس کی طرف تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک ہمارا احتجاج پر امن تھا ۔ آگے بھی ایسا ہی رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ چوہان ہمارے لئے قابل قبول نہیں ہے ۔

FTII row: 12 filmmakers return national awards to join agitation against 'intolerance'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں