بنگال میں ملازمین کو آج لازمی طور پر حاضر رہنے کا حکم – ریاستی وزیر سبرتا مکرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-02

بنگال میں ملازمین کو آج لازمی طور پر حاضر رہنے کا حکم – ریاستی وزیر سبرتا مکرجی

کولکتہ
یو این آئی
حکومت مغربی بنگال نے کل مرکزی ٹریڈ یونینوں کی ملک گیر ہڑتال کے دوران تمام ملازمین کے لئے حاضر رہنے کا لزوم عائد کردیا ہے ۔ کل ملک بھر میں ٹریڈ یونینوں کی ہڑتال کے پیش نظر وزارت فینانس نے ایک سرکیولر جاری کرتے ہوئے ریاستی حکومت کے ملازمین سے کل دفاترمیں حاضر رہنے کی خواہش کی ہے ۔ سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ کل غیر حاضر رہنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور ان کی تنخواہ منہا کرلی جائے گی۔ اسی دوران حکمراں ترنمول کانگریس نے عوام سے کہا ہے کہ وہ مختلف ٹریڈ یونینوں کی کل ملک گیر ہڑتال کو ناکام بنائیں،جن میں بائیں بازو کی ٹریڈ یونینیں ، آل انڈیا ٹریڈ یونین کانگریس اور سنٹر آف انڈین ٹریڈ یونینس حصہ لے رہی ہیں ۔ سینئر ترنمول کانگریس قائد و ریاستی وزیر پنچایت راج سبرتا مکرجی نے اس ہڑتال کے مقاصد کو مسترد کردیا ۔ کل ترنمول بھون میں منعقدہ پریس کانفرنس میں مکرجی نے کہا کہ سی پی ایم اور بایاں محاذ نے اپنے34سالہ دور اقتدار میں انتہا پسند ٹریڈ یونین ازم کے ذریعہ ریاست کو پسماندہ بنادیا۔ اب جب کہ ریاست ترقی کی راہ پر تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے تو وہ تشدد یا ہڑتالوں کے ذریعہ اسے روکنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہڑتال حقیر سیاسی مقاصد کے لئے کی جارہی ہے ۔ اس کا مقصد مزدور طبقہ کی بہبود نہیں ہے ۔ ہڑتال کو ناکام بنانے ریاستی حکومت کے اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئے بایاں محاذ کے صدر نشین بمن بوس نے کہا کہ محاذ اسے کامیاب بنانے کی ہرممکن کوشش کرے گا۔

TMC asks people to foil September 2 trade union strike

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں