منی پور میں تازہ تشدد - 6 افراد ہلاک درجنوں زخمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-02

منی پور میں تازہ تشدد - 6 افراد ہلاک درجنوں زخمی

امپھال
پی ٹی آئی
منی پور کے ضلع چوراچاند پور میں کل رات تشدد بھڑک اٹھا ، جس میں چارا فراد ہلاک اور کم از کم13دیگر زخمی ہوگئے۔ ریاستی اسمبلی میں چند بلز کی منظوری کے بعد تشدد کے یہ واقعات پیش آئے ۔ جس کے نتیجہ میں حکام کو چوراچندپور ٹاؤن میں غیر معینہ مدت کا کرفیو نافذ کرنا پڑا۔ قبل ازیں موصولہ اطلاع کے مطابق پرمٹ مسئلہ پر آج رات جنوبی منی پور کے چندر پور علاقہ میں تشددپھوٹ پڑا ۔ منی پور کے وزیر صحت اور پانچ دیگر قانون سازوں کے مکانات کو نذر آتش کردیا گیا ۔ تشدد ہنوز جاری ہے پولیس نے ہجوم کو منتشرکرنے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیاس شل برسائے ۔ بیرون ریاست افراد کو ریاست میں داخل ہونے پرمٹ سسٹم کے مخالف گروپس نے چھ بجے شام کے لگ بھگ تباہی شروع کردی۔ وہ اسمبلی میں تین بلوں کی منظوری کی مخالفت کررہے تھے ۔ قانون سازوں کو نشانہ اس لئے بنایا گیا کیونکہ ان میں سے کسی نے بھی بل پر اعتراض نہیں کیا اور اس کو منظور ہونے دیا ۔ ذرائع نے یہ بات بتائی۔ ان کے مکانات کو نذر آتش کردیا گیا ۔ ہجوم نے پولیس اور فائر انجنوں کو اس علاقہ میں داخل ہونے سے روک دیا۔ وزیر قانون ساز محفوظ بتائے جاتے ہیں۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چندراپورڈپٹی کمشنر اور ان کی اسکارٹ گاڑی کو بھی نذر آتش کردیا گیا ۔ ایک سینئر آفیسر نے بتایا کہ اس موقع پر ہم کو صورتحال پر قابو پانے مٰں دشواری ہورہی تھی ۔ آج منظور کردہ بل کے ایک فقرہ میں مقامی افراد کے تعین کے لئے سال1951کو بنیاد بنایا گیا ہے ۔ دیگر کو بیرونی قرار دیا گیا ہے ۔ نئے قانون میں اعلان کیا گیا ہے کہ1951سے قبل کے افراد کو جائدادپر حق حاصل ہوگا ۔ ماباقیدیگر افراد کو اپنی املاک کو چھوڑ دینا پڑیگا۔ منی پورمیں تین گروپس ہیں، قبائلی، ناگاس اور مائیتیس جو منی پور کے دارالحکومت امپھال میں قیام پذیر ہیں ۔ انر لائن پرمٹ سسٹم کو روبہ عمل لانے گزشتہ تین سال سے پر تشدد احتجاج ہورہا ہے ۔ احتجاج کی اصل وجہ یہ ہے کہ باور کیا جاتا ہے کہ بیرونی افراد کے ریاست میں داخلہ کے باعث مقامی افراد کو روزگار سے محروم ہونا پڑ رہا ہے۔
امپھال سے ایجنسی کی اطلاع کے بموجب منگل کے دن تازہ تشدد کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک اور ایک پولیس اسٹیشن کو نذر آتش کردیا گیا ۔ منی پور کے چرچندراپور ضلع میں تین بل کو اسمبلی میں پاس کئے جانے کے بعد یہ تشدد پھوٹ پڑا تھا۔ غیر معینہ مدت کے کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک پر تشدد ہجوم سڑکوں پر نکل آیا اور انہوں نے چر چندرا پور ٹاؤن میں ایک پولیس اسٹیشن کو نذر آتش کردیا ۔ پولیس نے فائرنگ کرتے ہوئے ہجوم کو منتشر کرنے کی کوشش کی ۔ دو افراد جو اس ہجوم کا حصہ تھے فائرنگ کے نتیجہ میں ہلاک ہوگئے جب پولیس نے اپنے بچاؤ کے لئے گولیاں چلانا شروع کیں۔ ضلع پولیس چیف ایل منگا کھوگن ہوکپ نے نامہ نگاروں کو بتایا ۔ منگل کو ہوئی ہلاکتوں کے نتیجہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر چھ ہوگئی۔

Manipur Violence: 6 Killed, Indefinite Curfew Imposed in State

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں